in

میرا امریکہ کے ہسپتال میں کیا کرنے گئیں تھی؟ مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر اداکارہ نے بیان جاری کر دیا

میرا امریکہ کے ہسپتال میں کیا کرنے گئیں تھی؟ مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر اداکارہ نے بیان جاری کر دیا

میرا امریکہ کے ہسپتال میں کیا کرنے گئیں تھی؟ مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی …

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ میرا نے امریکہ میں مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں افسردہ ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میری ذہنی حالت ٹھیک نہیں ،میں امریکہ ہسپتال کورونا ویکسین لگوانے کیلئے گئی تھی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق میرا کا کہنا تھا کہ امریکا میں وہ ہسپتال کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔میرا نے افسردہ ہونے کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ وہ افسردہ ہیں لیکن ذہنی طو پر بیمار نہیں  اور ان خبروں نے انہیں کافی افسردہ کیا۔ 

 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا ہے۔بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو ہسپتال سے فارغ کرایا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اخلاقی قدریں یاخواہشات؟شہزاد شیخ کی مختصرفلم”گرمی”دیکھیے

اخلاقی قدریں یاخواہشات؟شہزاد شیخ کی مختصرفلم”گرمی”دیکھیے

ریاض :سنگین غداری کا الزام،3 فوجیوں کے سر قلم

ریاض :سنگین غداری کا الزام،3 فوجیوں کے سر قلم