in

صحیفہ جباراستعمال شدہ کپڑے بیچنے پرتنقیدکیخلاف بول پڑیں

صحیفہ جباراستعمال شدہ کپڑے بیچنے پرتنقیدکیخلاف بول پڑیں

اداکارہ صحیفہ جبارخٹک نے انسٹا اسٹوریز میں اپنے استعمال شدہ کپڑے فروخت کیلئے پیش کیے جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صحیفہ نے اس تنقید کا جواب انسٹا پر ایک مفصل نوٹ کے ذریعے دیتے ہوئے لکھا ” آپ میں سے بیشترافراد جانتے ہیں کہ میں اپنی الماری میں سے کپڑے انسٹااسٹوریز کے ذریعے فروخت کررہی ہوں، خوش قسمتی یا بدقسمتی سے راز کھل چکا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 2 وجوہات کی بناء پر اپنے استعمال شدہ کپڑے ہٹارہی ہیں، ایک تو محدود طرززندگی اپنانے کیلئے اور دوسرا ضرورت مندوں کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے۔

صحیفہ نے واضح کیا کہ ” میں نہیں جانتی کہ اس بات کو کیسے ہضم کیا جائے کہ مجھے اور میری فیملی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن میں جانتی ہوں کہ یہ کرنے کیلئے بالکل صحیح کام ہے۔

اداکارہ اب تک 5 لاکھ روپے کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 2 لاکھ روپے جمع کرچکی ہیں، انہوں نے اپنے نوٹ میں دیگر اداکاروں پربھی زور دیا کہ وہ اپنی پسند کے لباس فروخت کریں اور ان کیلئے فنڈز اکٹھے کریں جنہیں ان کی ضرورت ہو۔

استعمال شدہ کپڑے فروخت کرنے پرصحیفہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ تک کہا گیا تھا کہ جب وہ پہلے ہی اتنی دولت مند ہیں تو انہیں کپڑے بیچنے کی کیا ضرورت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pak SA T20

پاکستان، جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلا جائیگا

بیان واپس لیں ورنہ آپ میرے وزیراعظم نہیں

بیان واپس لیں ورنہ آپ میرے وزیراعظم نہیں