in

کیپٹن نوید کی گارنٹی پر اداکارہ میرا ہسپتال سے ہوٹل منتقل آج پاکستان روانگی کا امکان

کیپٹن نوید کی گارنٹی پر اداکارہ میرا ہسپتال سے ہوٹل منتقل آج پاکستان روانگی کا امکان

کیپٹن نوید کی گارنٹی پر اداکارہ میرا ہسپتال سے ہوٹل منتقل ، آج پاکستان …

نیویارک (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کو مبینہ شوہر کیپٹن نوید کی گارنٹٰی پر ہسپتال سے ہوٹل منتقل کردیا گیا اور  آج پاکستان کیلئے روانہ ہونگی،نوید کے والد راجہ پرویز  نے اداکارہ کی جانب سے بدتمیزی اور ہسپتال میں داخل کیے جانے کے واقعہ کی تصدیق کردی تاہم ،اداکارہ کاکہناہےکہ وہ مینٹل ہسپتال میں داخل نہیں ، جھوٹی بے بنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی ڈاکٹر سے بدتمیزی، دھمکی آمیز گفتگو اور ڈاکٹر سے پروٹوکول کے ناجائز مطالبات اور غیرمتوازن گفتگو کی بنیاد پر لانگ آئی لینڈ نیویارک کے ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد فلمسٹار میرا کو   کیپٹن نوید نے 50؍ہزار ڈالرز کی گارنٹی دیکر  ہسپتال سے اس شرط پر ایک ہوٹل میں منتقل کروالیا ہے کہ میرا اگلے 48گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گی۔بتایاگیا ہے کہ  خلیج کی ایک ایئرلائن سے وابستہ کیپٹن نوید میرا کی گارنٹی دینے کے بعد لانگ آئی لینڈ کے ہوٹل میں میرا کے ساتھ مقیم ہیں ۔

 راجہ پرویز نے بتایا کہ ڈاکٹر سے بدتمیزی اور ہسپتال میں داخل کیے جانے کے واقعہ اور 50 ہزار ڈالرز کے بانڈ کی تفصیلات کی تصدیق کی اور یہ بھی کہا کہ   کیپٹن نوید سے شادی کے باعث میرا کو گرین کارڈ حاصل ہوا اور اس کے علاوہ دبئی میں اقامہ اور ایئرلائن سے مفت ٹکٹ اور سفر کی سہولیات بھی حاصل ہیں تاہم  میرا کو جلد از جلد امریکا چھوڑنے کی شرط پر ہسپتال میں اُن کی مرضی کے خلاف داخلے اور گارنٹی پر ریلیز کرنے کے واقعہ سے واضح ہوتا ہے کہ میرا کو امریکا کی شہریت حاصل نہیں بلکہ امریکی گرین کارڈ حاصل ہے اور ان کے شوہر کی گارنٹی پر ریلیز کرکے انہیں 48گھنٹوں میں امریکا چھوڑنے کی شرط عائد کی گئی ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ راکھی ساونت کو ننھی مداح نے لاکھوں روپے کا تحفہ دیدیا

اداکارہ راکھی ساونت کو ننھی مداح نے لاکھوں روپے کا تحفہ دیدیا

سنی لیون نے اپنے لیے لگژری فلیٹ خرید لیا اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 

سنی لیون نے اپنے لیے لگژری فلیٹ خرید لیا اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے