in

مرد پھپھو والی حرکتیں نہیں کرتے صبا قمر سے شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان اداکار یاسر حسین پر برس پڑے

مرد پھپھو والی حرکتیں نہیں کرتے صبا قمر سے شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان اداکار یاسر حسین پر برس پڑے

مرد پھپھو والی حرکتیں نہیں کرتے، صبا قمر سے شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاگر عظیم خان پر ان کی سابق گرل فرینڈ کی طرف سے مختلف نوعیت کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد اداکارہ صباءقمر نے ان کے ساتھ شادی کا ارادہ ترک کر دیا اور اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ اس معاملے میں پہلی بار عظیم خان کا نام منظرعام پر آیا اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں سنا۔ اب عظیم خان اداکار یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنا کر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیربحث آ چکے ہیں۔ 

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یاسر خان اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی ہر موقع پر کھلے عام تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی اہلیہ اور ساس آسیہ عزیز کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ماں بیٹی نئی گاڑی میں بیٹھی ہوتی ہیں۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اقرا عزیز کی والدہ آسیہ عزیز ٹیکسی سروس ’کریم‘ کی پہلی خاتون کپتان ہیں۔

اس پوسٹ میں یاسر حسین نے اپنی بیوی اور ساس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ”آپ کو نئی گاڑی خریدنے پر مبارکباد۔ ’پاورفل‘ عورتوں کے چہرے پہ الگ ہی چمک ہوتی ہے۔ اپنی ماﺅں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں، مرد نہیں۔“عظیم خان کو یاسر حسین کے ساتھ نجانے کیا مخاصمت ہے کہ انہوں نے اس پوسٹ پر یاسر خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ”مرد پھپھو والی حرکتیں نہیں کرتے۔ داڑھی مونچھ رکھنے سے واقعی کوئی مرد نہیں بنتا۔ پر یقین مانیں، ہر گزرتی چیز میں اگنلی کرنا بھی مردانہ عادت نہیں ہے۔ کبھی باہر والے ارطغرل میں مسئلے، کبھی باہر والوں کے پاکستان میں آ کر کام کرنے سے مسئلے۔ “

 عظیم خان کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں حارث نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”یہ کیپشن کم اور یاسر حسین پر کاٹی گئی ایف آئی آر زیادہ لگ رہی ہے۔“ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”بات نکلی ہے تو اب دور تلک جائے گی۔“دعا نامی ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”یاسر انکل کہاں ہیں آپ؟“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں الگ کوٹے کی منظوری

جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں الگ کوٹے کی منظوری

میرا کو پاگل قرار دینے کی والدہ نے بھی تصدیق کردی لیکن پھر اداکارہ نے کیا موقف اپنایا؟ کہانی میں نیا موڑ 

میرا کو پاگل قرار دینے کی والدہ نے بھی تصدیق کردی لیکن پھر اداکارہ نے کیا موقف اپنایا؟ کہانی میں نیا موڑ