in

علی ظفر کیخلاف مہم:عدالت نے میشاشفیع کی درخواست منظور کرلی

علی ظفر کیخلاف مہم:عدالت نے میشاشفیع کی درخواست منظور کرلی

سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم کالعدم دیتے ہوئے ضلع کچہری میں سکیورٹی بانڈزجمع کروانے سے روک دیا۔

سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک طلبی کو کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے ضلع کچہری میں سکیورٹی بانڈز جمع کروانے سے روک دیا جبکہ سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے میشا شفیع نے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہوں، علی ظفر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔

درخواست میں میشا نے مؤقف اپنایا کہ کرونا کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے، لہذا ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں ہے، تاہم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔

میشا شفیع نے درخواست میں کہا کہ سیشن کورٹ ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے۔

اس کے علاوہ میشا شفیع کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ضلع کچہری کی جانب سے ایک لاکھ کے سیکیورٹی بانڈز جمع کرانے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پرجسمانی طورپرہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفرنے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیاتھا۔

علی ظفرنے موقف اختیارکیا کہ میشا شفیع نے 19 اپریل 2018 کو اپنا ٹوئٹراکاونٹ میرے خلاف تحقیرآمیزجملے اورجھوٹے الزامات پوسٹ کرنے کے لئے استعمال کیا۔ ملزمان کو دفاع کے کئی مواقع ديے گئے ليکن وہ تسلی بخش جواب نہيں دے سکے۔ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس کی جانب سے میرے خلاف مذموم مہم کا آغازکیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی، حیدرآباداور سکھرمیں پراپرٹی ریٹس کیلئے ضروری قانونی سازی

کراچی، حیدرآباداور سکھرمیں پراپرٹی ریٹس کیلئے ضروری قانونی سازی

عمران عباس کی ترک اداکارہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

عمران عباس کی ترک اداکارہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل