in

میرا کو پاگل قرار دینے کی والدہ نے بھی تصدیق کردی لیکن پھر اداکارہ نے کیا موقف اپنایا؟ کہانی میں نیا موڑ 

میرا کو پاگل قرار دینے کی والدہ نے بھی تصدیق کردی لیکن پھر اداکارہ نے کیا موقف اپنایا؟ کہانی میں نیا موڑ 

میرا کو پاگل قرار دینے کی والدہ نے بھی تصدیق کردی لیکن پھر اداکارہ نے کیا …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل افواہ پھیلنی شروع ہوئی کہ اداکارہ میرا کو’پاگل‘ قرار دے کر نیویارک کے ایک ذہنی امراض کے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ بعد ازاں میرا کی والدہ شفقت زہریٰ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی مگر اب خود میرا سامنے آ گئی ہیں اور حقیقت دنیا کو بتا دی ہے۔

 ادا کارہ میرا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی ہسپتال میں نہیں ہیں بلکہ امریکہ میں اپنے سسرال میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میرے خلاف جھوٹی خبریں  پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایک طرف مجھے کام نہیں دیا جا رہا۔ مجھے رمضان ٹرانسمیشن سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ میرے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں جن کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہوں تاہم کسی ہسپتال میں نہیں ہوں۔ میں جلد واپس پاکستان آﺅں گی۔“

میرا کا کہنا تھا کہ ”میری والدہ نے غلطی فہمی کی بنیاد پر بیان دیا۔ انہیں فون پر سننے میں غلطی ہوئی۔“ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ نے بھی بعد ازاں اپنے بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ ان کی بیٹی مینٹل ہسپتال میں نہیں ہیں۔ 

ادھر اداکار عمران عباس نے بھی اپنے فیس بک پیج پر طویل پوسٹ میں اداکارہ میرا کے بخیریت ہونے کی خبر دی۔ انہوں نے لکھا کہ ”میرا نے آج صبح مجھے کال کی ہے۔ وہ میڈیا کے لیے یہ بات واضح کرنا چاہتی ہیں کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور انہیں کوئی ذہنی عارضہ لاحق نہیں ہے۔ برائے مہربانی سنسی پھیلانے کے لیے من گھڑٹ خبریں چلا کر ان کا مذاق نہ اڑایا جائے۔“عمران عباس نے لکھا کہ ”کسی کو پاگل قرار دے دینا کوئی مذاق نہیں ہے۔ ایسے مذاق کے بعد اس آدمی کی معاشرے میں کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟ اگر کوئی پہلے پاگل نہ بھی ہو تو ایسی صورتحال میں وہ واقعی پاگل ہو جائے گا۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مرد پھپھو والی حرکتیں نہیں کرتے صبا قمر سے شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان اداکار یاسر حسین پر برس پڑے

مرد پھپھو والی حرکتیں نہیں کرتے صبا قمر سے شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان اداکار یاسر حسین پر برس پڑے

کراچی:نالوں کے متاثرین کی آبادکاری کیلیے کمیٹی قائم

کراچی:نالوں کے متاثرین کی آبادکاری کیلیے کمیٹی قائم