in

مسز سری لنکا کی فاتح سے تاج چھیننے والی مسز ورلڈ کی گرفتاری و رہائی جیتنے والی امیدوار کی عائلی زندگی پر انتظامیہ کا موقف بھی آگیا

مسز سری لنکا کی فاتح سے تاج چھیننے والی مسز ورلڈ کی گرفتاری و رہائی جیتنے والی امیدوار کی عائلی زندگی پر انتظامیہ کا موقف بھی آگیا

مسز سری لنکا کی فاتح سے تاج چھیننے والی مسز ورلڈ کی گرفتاری و رہائی ، جیتنے …

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) مقابلہ حسن ’مسز سری لنکا‘ کی فاتح امیدوار کے سر سے تاج کھینچنے والی مسز ورلڈ کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 31سالہ پشپیکا ڈی سیلوا کو ’مسز سری لنکا‘ کے مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا تھا اور ان کو تاج پہنایا گیا تھا تاہم انہی تاج پہنائے جانے کے چند لمحوں بعد ہی 28سالہ مسز ورلڈ کیرولین جیوری سٹیج پر آئی اور پشپیکا کے سر سے تاج نوچ کر دوسرے نمبر پر آنے والی امیدوار کو پہنا دیا۔

کیرولین نے پشپیکا پر الزام عائد کیا کہ وہ طلاق یافتہ ہے، لہٰذا وہ اس مقابلے میں شامل ہونے کی اہل ہی نہیں تھی۔ اس نے جھوٹ بول کر تاج جیتا۔چنانچہ وہ اس کی حق دار نہیں ہے۔ سر سے تاج نوچے جانے سے پشپیکا کے سر پر زخم بھی آ گیا اور وہ دلبرداشتہ ہو کر سٹیج سے چلی گئی۔ بعد ازاں اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی طلاق نہیں ہوئی تاہم اس کاشوہر اسے اور اس کے بچوں کو چھوڑ کر جا چکا ہے اور وہ اکیلی بچوں کی پرورش کر رہی ہے۔

اس نے کہا کہ وہ مسز سری لنکا کا تاج اپنے سر پر پہن کر ان ماﺅں کی آواز بننا چاہتی تھیں جنہیں ان کے شوہر چھوڑ کر جا چکے ہیں اور وہ اکیلی اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔پشپیکا کا کہنا تھا کہ میں ان خواتین کی مشکلات کو منظرعام پر لانا چاہتی تھی لیکن وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ تاج میرا نہیں ان کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسز سری لنکا کو زخمی کرنے اور تاج چھیننے پر کولمبو پولیس نے مسز ورلڈ کیرولین جیوری اور اس کی ایک ساتھی ماڈل کو گرفتار کر لیا تھا جنہیں اب ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف مسز سری لنکا مقابلے کی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مسز ورلڈ کی طرف سے پشپیکا پر لگائے گئے الزام کی تحقیق کی ہے اور پتا چلا ہے کہ یہ الزام غلط تھا۔ وہ شادی شدہ تھی تاہم اس کا شوہر اس کے ساتھ نہیں رہتا۔ الزام غلط ثابت ہونے پر اسے تاج واپس کر دیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ترين مخالف گروپ کی وزیراعظم کوخفیہ رپورٹ پیش

ترين مخالف گروپ کی وزیراعظم کوخفیہ رپورٹ پیش

عاصم احمد ایف بی آر چیئرمین تعینات

عاصم احمد ایف بی آر چیئرمین تعینات