in

اداکارہ راکھی ساونت کو ننھی مداح نے لاکھوں روپے کا تحفہ دیدیا

اداکارہ راکھی ساونت کو ننھی مداح نے لاکھوں روپے کا تحفہ دیدیا

اداکارہ راکھی ساونت کو ننھی مداح نے لاکھوں روپے کا تحفہ دیدیا

ممبئی( ویب ڈیسک) بگ باس چھوڑنے کے بعد خبروں میں رہنے والی اداکارہ  راکھی ساونت کو ایک ننھی مداح نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ  بھارتی روپے کا فون سیمسنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 2  تحفے میں دے دیا،  اس کی اطلاع دیتے ہوئے راکھی ساونت نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی اس مداح کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

 راکھی ساونت جس وقت تحفے کو ان باکس کر رہی تھیں، اس وقت وہ کافی خوش نظر آ رہی تھیں۔راکھی ساونت ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ہائے گائز، یہ میں ہوں، یہ میری فین ہے پارول اور یہ میرے لئے کیا لائی ہے، ایک سرپرائز گفٹ۔ فون کو دیکھنے کے بعد راکھی ساونت کہتی ہیں کہ کوئی اتنا بڑا مداح کیسے ہوسکتا ہے؟ راکھی ساونت نے تحفہ کو کھولنے کے بعد اپنی ینگ فین کا بوسہ بھی لیا اور بگ باس کے دیگر کنٹسٹنس سے ان سے نہیں جلنے کے لئے کہا۔ 

 حال ہی میں جب راکھی ساونت ورک آؤٹ کے لئے جا رہی تھیں، تب پاپارازی فوٹو گرافرز نے انہیں گھیر لیا۔ اداکارہ نے شائستگی سے فوٹو گرافر کے ہرسوال کا جواب دیا۔ فوٹو گرافرز نے راکھی ساونت سے بالی ووڈ میں کورونا کیسز میں اضافےکے بارے میں جاننا چاہا۔ اس پر راکھی ساونت نے بتایا کہ کس وجہ سے بالی ووڈ میں کورونا کا انفیکشن بڑھ رہا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

کیپٹن نوید کی گارنٹی پر اداکارہ میرا ہسپتال سے ہوٹل منتقل آج پاکستان روانگی کا امکان

کیپٹن نوید کی گارنٹی پر اداکارہ میرا ہسپتال سے ہوٹل منتقل آج پاکستان روانگی کا امکان