in

بھارتی فلم ساز کی اہلیہ اور بیٹی نے خودکشی کرلی

بھارتی فلم ساز کی اہلیہ اور بیٹی نے خودکشی کرلی

بھارتی فلم ساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے مبینہ طور پر آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش گپتا کی 55 سالہ اہلیہ اسمتا اور بیٹی سرشٹی نے ممبئی کے اندھیری کے ڈی این نگر میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی،جس کے بعد پڑوسیوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔

افسران کے مطابق دونوں کو کوپر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسمتا کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ سرشٹی نے منگل کو ایرولی نیشنل برنس سینٹر میں دم توڑ دیا ۔

رپورٹس کے مطابق اسمتا نے انتہائی قدم اسلئے اٹھایا کیونکہ وہ طویل عرصہ سے گردوں کے عارضے میں متبلا تھیں۔

ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر بھرت گائیکواڑ کے مطابق واقع کی دو الگ الگ رپورٹ درج کی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جارہی ہے ۔

فلم میکر سنتوش گپتا کو فلم فرار، رومی دی ہیرو اور آج کی عورت جیسی چھوٹی بجٹ کی فلموں کیلئے جانا جاتا ہے، تاہم اس معاملہ میں ابھی تک ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: کرونا ویکسینیشن ایمبولینس سروس متعارف

لاہور: کرونا ویکسینیشن ایمبولینس سروس متعارف

پی ڈی ایم اتحاد کاکوئی وجود نہيں رہا، میاں افتخار

پی ڈی ایم اتحاد کاکوئی وجود نہيں رہا، میاں افتخار