in

کیا اداکارہ میرا امریکہ کے پاگل خانے میں داخل ہیں؟

کیا اداکارہ میرا امریکہ کے پاگل خانے میں داخل ہیں؟

سوشل ميڈيا پر پاکستانی اداکارہ میرا کے حوالے خبريں سامنے آئی کہ وہ امريکا ميں چیک اپ کے لیے اسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا۔ جس پر کچھ ديرکي بحث کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی۔

ميرا کی والدہ کا حوالہ ديکر بھی يہ خبر چل رہی ہے کے انھوں نے اس بات کی تصديق کی ہے کے ميرا کو مينٹل اسپتال ميں داخل کرديا گيا ہے ۔

سماء کے پروگرام پروگرام میں اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نے کال کرکے کہا کہ میں ٹھیک ہوں صرف دو تین گھنٹے اسپتال میں تھیں اب اپنے گھر آگئیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کےبارے میں سن کر سخت تکلیف ہوئی،جب وہ امریکہ گئی تو ٹھیک تھی تاہم میرا صحت مند ہیں اور جلد واپس آجائیں گی۔

پروگرام میں میرا کے منیجر قاسم علی نے بھی میرا کے امریکا میں مینٹل اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی تردیدی کی کہاکہ میرا بلکل ٹھیک ٹھاک ہیں میرا کے پاگل خانے جانے کی باتیں افواہیں ہیں اداکارہ میرا بلکل نارمل ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ میرا کے حوالے سے ان کی والدہ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے داخل کروا دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ahmed Omer Saeed

عمر سعید شیخ کو لاہور بھیج دیا گیا، حکام

مارشل آرٹ: فاطمہ نسيم نےبھارتی ریکارڈ توڑ دیا

مارشل آرٹ: فاطمہ نسيم نےبھارتی ریکارڈ توڑ دیا