in

سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو پکڑ لیا اپنے ساتھ لے گئیں اور پھر ۔ ۔ ۔

سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو پکڑ لیا اپنے ساتھ لے گئیں اور پھر ۔ ۔ ۔

سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو پکڑ لیا ، اپنے ساتھ لے گئیں اور پھر …

ممبئی(ویب  ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کا ہاتھ پکڑ لیا اور پھر اپنے ساتھ لے گئیں جہاں معافی بھی منگوائی ۔ سشمیتا سین کے پرانے انٹرویو کی ایک ویڈیو بھارتی میڈیا میں وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے بدتمیزی کرنے پر ایک نوجوان لڑکے کا دماغ درست کردیا تھا۔

سشمیتا سین نے کہا کہ ایک مرتبہ ایوارڈ فنکشن میں ایک 15 سالہ لڑکے نے مجھ سے بدتمیزی کی، اس کو لگا کہ شاید رش کی وجہ سے مجھے نہیں پتا چلے گا لیکن میں نے اس کا ہاتھ پکڑلیا اور گردن سے دبوچ کر اپنے ساتھ لے گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس لڑکے سے کہا کہ اگر میں نے شور مچادیا تو اس کی زندگی یہیں ختم ہوجائے گی، پہلے اس نے منع کیا تاہم جب میں نے سختی سے کہا تو اس نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کرے گا۔

سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ وہ صرف 15 سال کا لڑکا تھا اسی وجہ سے میں نے صرف تنبیہ کرکے جانے دیا جب کہ کسی نے اس کو نہیں بتایا کہ کسی سے بدتمیزی کرنا تفریح نہیں بلکہ جرم ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کئی دنوں سے بولی وڈ انڈسٹری سے غائب ہیں تاہم حال ہی میں ششمیتا سین ویب سیریز آریا میں نظر آئی تھیں جب کہ اب وہ آریا سیزن 2کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

عُمرنے”ویکسین شیمنگ”کےبعد معافی مانگ لی

عُمرنے”ویکسین شیمنگ”کےبعد معافی مانگ لی