in

صبا قمراورعظیم خان کی شادی نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

صبا قمراورعظیم خان کی شادی نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

گزشتہ دنوں صبا قمرسے شادی طے پانے اور پھر اداکارہ کی جانب سے تعلق ختم کرنے کی بنا پرخبروں کی زد میں رہنے والے بلاگرعظیم خان نے ایسی اطلاعات کی تردید کی ہے کہ صبا نے ان پرلگے جنسی ہراسانی کے الزامات کے باعث شادی سے انکارکیا۔

آسٹریلیا میں مقیم بلاگر کا کہنا ہے کہ ” صبا ایک حیرت انگیز روح کی مالک ہے، اسے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں ہے۔ ہمارے درمیان جو بھی ہوا وہ سب میری غلطی ہے ، لیکن اس کا ہراساں کرنے کے دعووں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے”۔

گزشتہ ہفتے صبا نے انسٹاپوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ عظیم خان سے شادی نہیں کررہیں۔ اداکارہ کی عظیم سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی البتہ فون پر بات ہوتی تھی۔ پروپوزل قبول کرنے کے بعداجالا لینڈ کے نام سے انسٹاصارف اجالاعلی خان نے سوشل میڈیا پر تفصیلی خط صبا کو خبردارکیا تھا کہ انہیں اپنی پسند پردوبارہ غورکرلینا چاہیے کیونکہ عظیم خان ماضی میں مجھ سمیت متعدد لڑکیوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔اجالا کے اس خط کے بعد عظیم کی جانب سے ایک ویڈیوسامنے آئی تھی تاہم صبا نے اس حوالےسے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pak SA toss

تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف بولنگ کافیصلہ

میکسیکو: انتخابی مہم کے لیے امیدوار تابوت میں لیٹ گیا

میکسیکو: انتخابی مہم کے لیے امیدوار تابوت میں لیٹ گیا