in

کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل؟

کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل؟

کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور رواں برس 21 فروری کو دوسری بار والدین بنے تھے۔ اس بار بھی دونوں کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم دونوں نے اپنے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش کے برعکس اس بار لوگوں کو نہ تو اپنے بیٹے کی تصویر دکھائی اور نہ ہی نام بتایا۔

یہی وجہ ہے کہ پورا بھارتی میڈیا اور سیف کرینہ کے مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آخر سیفینا کا دوسرا بیٹا کیسا دکھتا ہے اور اس کا نام کیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز  کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر کا ایک کولاج شیئر کیا گیا تھا جس میں ایک طرف تو کرینہ کے بڑے بیٹے تیمور کی تصویر تھی اور دوسری تصویر میں ایک شیرخوار بچہ موجود ہے۔

بچے نے ہلکے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور اس کے ہلکے براؤن کلر کے بال ہیں۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ رندھیر کپور نے یہ تصویر انسٹاپر شیئر کرنے کے بعد فوراً ہی ہٹادی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بچوں میں بے حد مشابہت ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا اسے تیمور کا چھوٹا بھائی قرار دے رہا ہے۔ ڈیلیٹ ہونے کے باوجود تصویر کا اسکرین شاٹ پورے بھارتی میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ تاہم ابھی تک کرینہ کپور یا سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ تصویر ان کے دوسرے بیٹے کی ہے یا نہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری نے اجے دیوگن کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑدی

بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری نے اجے دیوگن کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑدی

کین کمشنرکوشوگر ملوں سےکل تک80  روپے فی کلو میں چینی اٹھانےسےروکدیا

کین کمشنرکوشوگر ملوں سےکل تک80  روپے فی کلو میں چینی اٹھانےسےروکدیا