in

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت دوبارہ کس سے شادی کرنے جارہی ہیں؟ جانئے

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت دوبارہ کس سے شادی کرنے جارہی ہیں؟ جانئے

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت دوبارہ کس سے شادی کرنے جارہی ہیں؟ جانئے

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کرنے والی راکھی ساونت اپنے شوہر رتیش سے ہی دوبارہ شادی کرنے والی ہیں۔

مقامی اخبار ’ جنگ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنے شوہر رتیش سے ویڈیو کال پر بات کی اور اشارہ دیا کہ وہ جلد ہی دوسری شادی کر لیں گی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے شوہر رتیش سے ہی دوبارہ سات پھیرے لے کر اپنے ازدواجی تعلق کو استوار کریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بزنس مین رتیش بھارت آئیں گے اور سب کے سامنے راکھی سے دوباری شادی کریں گے۔دوسری جانب اداکارہ کے مطابق رتیش باہر ملک کسی قانونی مسئلے سے دوچار ہیں جس کے حل ہوتے ہی وہ بھارت واپس آئیں گے، ہماری شادی سے متعلق میڈیا پر بات کریں گے اور سب کے سامنے شادی کریں گے۔واضح رہے کہ راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رتیش کا کہنا تھا کہ میں نے راکھی سے کہا تھا کہ ہماری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوں اور اس نے مثالی بیوی کی طرح ایسا ہی کیا۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا تھا کہ رتیش نے شادی شدہ ہونے کی سب سے بڑی بات مجھ سے چھپائی تھی ، بعد ازاں راکھی ساونت کے بھائی نے رتیش کے شادی شدہ ہونے اور ایک بچے کے باپ ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کین کمشنرکوشوگر ملوں سےکل تک80  روپے فی کلو میں چینی اٹھانےسےروکدیا

کین کمشنرکوشوگر ملوں سےکل تک80  روپے فی کلو میں چینی اٹھانےسےروکدیا

سری لنکا سے پاکستان قیدیوں کی منتقلی، معاملہ حکومت کو بھیج دیا

سری لنکا سے پاکستان قیدیوں کی منتقلی، معاملہ حکومت کو بھیج دیا