in

ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے بعد ایک اور ٹک ٹاک جوڑی نے شادی کر لی ویڈیو وائرل 

ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے بعد ایک اور ٹک ٹاک جوڑی نے شادی کر لی ویڈیو وائرل 

ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے بعد ایک اور ٹک ٹاک جوڑی نے شادی کر لی ، ویڈیو …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد اٹھالی گئی جس پر سوشل میڈیا سٹارز کافی خوش دکھائی د ے رہے ہیں ، اس دوران ایک خبر یہ آئی کہ ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے شادی کر لی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہوئی تاہم اب ان کے بعد ایک اور ٹک ٹاک کی جوڑی نے شادی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر اپنی دلچسپ ویڈیوز کے ساتھ بھاری تعداد میں فالونگ بنانے والی جوڑی ’ عائشہ اور نویدخان ‘ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اپنے مداحوں تک پہنچائی ۔یہ خبر سن کر ان کے چاہنے والے بھی خوشی میں شریک ہو رہے ہیں اور مبارک بادیں دے رہے ہیں ۔

ٹک ٹاک جوڑی نے اپنی شادی کے لمحات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے ویڈیوز جاری کیں ، نوید خان نے اپنی بارات کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ” الحمدو اللہ “ ۔ ویڈیو میں نوید خان اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

اپنے شوہر کی پوسٹ پر اہلیہ عائشہ نے ایک لفظ کہہ کر تمام جذبات کو کھول کر رکھ دیا ، عائشہ نے جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ ” زندگی “ ، اس کے ساتھ انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سائبرکرائمز:ایک سال میں ایف آئی اے نے700 ملزمان گرفتار کئے

سائبرکرائمز:ایک سال میں ایف آئی اے نے700 ملزمان گرفتار کئے

تیسراون ڈے: ٹیم کمبینیشن کيلئے تبدیلی کریں گے،مصباح

تیسراون ڈے: ٹیم کمبینیشن کيلئے تبدیلی کریں گے،مصباح