in

اداکارہ دیا مرزا نے شادی سے پہلے حاملہ ہونے کا اعتراف کر لیا جب پتا چلا تو اس وقت کیا منصوبہ چل رہا تھا ؟ بالی ووڈ سے بڑی خبر 

اداکارہ دیا مرزا نے شادی سے پہلے حاملہ ہونے کا اعتراف کر لیا جب پتا چلا تو اس وقت کیا منصوبہ چل رہا تھا ؟ بالی ووڈ سے بڑی خبر 

اداکارہ دیا مرزا نے شادی سے پہلے حاملہ ہونے کا اعتراف کر لیا ، جب پتا چلا تو …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو ویبھو و راکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے اب یکم اپریل کو حاملہ ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی ، دیا مرزا کی حاملہ ہونے کی خبر تیزی سے پھیلی اور انہیں ہر طرف سے مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں لیکن اب کئی قسم کے سوالات بھی سامنے آ رہے ہیں جن پر اب اداکارہ نے خاموشی توڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دیا مرزا سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ” دیامرزا نے حاملہ ہونے کا اعلان شادی سے پہلے کیوں نہیں کیا ، کیا شادی کے بعد حاملہ ہونا ہی ضروری ہے ، شادی سے پہلے عورت حاملہ کیوں نہیں ہو سکتی ؟ “دیا مرزا نے خاتون مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اہم ترین انکشاف بھی کر دیا ، اداکارہ نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے حاملہ ہونے کاعلم اس وقت ہوا جب میں اور ویبھو شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔“

دیا مرزا کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” پہلی بات یہ ہے کہ ہم نے شادی اس لیے نہیں کی کہ میں حاملہ ہو گئی تھی ، ہم پہلے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے کیونکہ ہم ایک ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے ، حاملہ ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب میں شادی کی تیاریوں میں مصروف تھی تو یہ شادی حاملہ ہونے کا نتیجہ نہیں ہے ، ہم نے حمل ٹھہرجانے کا اعلان اس وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جاتا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور محفوظ ہے ، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ، میں نے اس کیلئے کئی سال انتظار کیا ہے ، میڈیکل وجوہات کے علاوہ حمل کو چھپانے کی اور کوئی وجہ نہیں تھی ۔“اداکارہ کا کہناتھا کہ ” میں اس سوال کا جواب اس لیے دے رہی ہوں کیونکہ حاملہ ہونا زندگی کا خوبصورت ترین تحفہ ہے ، اس سفر میں کسی قسم کی کوئی شرمندگی شامل نہیں ہے ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی پی سے اتحاد توڑنے پر وضاحت مانگی ہے، شاہد خاقان

پی پی سے اتحاد توڑنے پر وضاحت مانگی ہے، شاہد خاقان

Gilgit women college seal

کرونا کیسز سامنے آنے پر گلگت گرلز ڈگری کالج سیل