in

صبا قمر کی ایک ادھوری لو اسٹوری دیکھیں

صبا قمر کی ایک ادھوری لو اسٹوری دیکھیں

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی میوزک ویڈیو چنگاریاں اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی۔

صبا قمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے یوٹیوب چینل کی قسط نمبر 6’چنگاریاں‘ ریلیز کردیا جس کا ویڈیو کلپ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا،جس میں وہ ہنسنے اور مسکرانے کے بعد روتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

صبا قمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ محبت ایک خاص قسم کی بہادری چاہتی ہے جس میں ہم بار بار چوٹ کھا کر بھی سنبھل جائیں۔ ’چنگاریاں‘جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور یہ ایک ایسی کہانی پر مبنی گیت ہے جو آپ سب سے متعلق ہے۔

اداکارہ نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا بھی شکریہ کہ وہ اس کا حصہ بنے۔

صبا اورعظیم کی شادی سے متعلق خبریں گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم سے شادی کرنے والی ہیں لیکن اسی دوران اجالا لینڈ کے نام سے انسٹاصارف اجالاعلی خان نے سوشل میڈیا پر تفصیلی خط صبا کو خبردارکیا تھا کہ انہیں اپنی پسند پردوبارہ غورکرلینا چاہیے کیونکہ عظیم خان ماضی میں مجھ سمیت متعدد لڑکیوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔

صبا نے انسٹا پوسٹ پراپنے فالوورز کیلئے لکھا تھا ” بہت سی ذاتی وجوہات کی بناء پرعظیم خان سے تعلق نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں، جس طرح آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیاہے اور میرا خیال ہے کہ تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی ”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: رمضان کی آمد سےقبل بازار سے چینی غائب

کراچی: رمضان کی آمد سےقبل بازار سے چینی غائب

فیصل آباد میں آتشزدگی، مزید 2زخمی بچے دم توڑ گئے

فیصل آباد میں آتشزدگی، مزید 2زخمی بچے دم توڑ گئے