in

سجل اور احد کی’دھوپ کی دیوار ‘ کی عکس بندی مکمل

سجل اور احد کی’دھوپ کی دیوار ‘ کی عکس بندی مکمل

مقبول ترین شوبز جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر کی آنے والی ویب سریز ‘دھوپ کی دیوار’ کی عکس بندی مکمل ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر اس ویب سریز کے ریپ اپ کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ، جس میں سجل اور احد سمیت پوری کاسٹ کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی گئی ہے ۔

اس ویب سریز کی کہانی معروف ڈرامہ اور ناول عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں جسے آئندہ دنوں میں زی 5 پر ریلیز کیا جائے گا۔ ۔

ایک رپورٹ کے مطابق حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز کی کہانی پاکستان اور بھارت کے 2 خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔

‘دھوپ کی دیوار’ میں سامیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد اور زیب رحمٰن بھی دکھائی دیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلز پارٹی کسی اپوزیشن رہنما کی خواہشات کی پابند نہیں،کائرہ

پیپلز پارٹی کسی اپوزیشن رہنما کی خواہشات کی پابند نہیں،کائرہ

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف آج پاکستان پہنچیں گے

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف آج پاکستان پہنچیں گے