in

سندھ حکومت کا نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان

سندھ حکومت کا نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان

سندھ حکومت نے اداکارہ نائلہ جعفری کے علاج کیلئے تمام مالی معاونت کرنے کا اعلان کردیا ۔

سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے ٹوئٹر پر اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ محکمہ ثقافت نائلہ جعفری کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا اور ساتھ ہی وزیر ثقافت نے فرقان صدیقی سے اداکارہ سے رابطے کرنے کے لیے فون نمبر اور دیگر ضروری معلومات بھی فراہم کرنے کی اپیل کی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں مالی مدد کا مطالبہ کرتے سناجاسکتا ہے، نائلہ جعفری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6سال سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور دوسری کیمو تھراپی بھی نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاکہ انفیکشن کو کنٹرول کیاجاسکے اور ایک بات جو میں اس دوران سوچتی رہی وہ یہ کہ ہماری حکومت اور پالیسی سازوں کو فن اور آرٹ سے متعلق لوگوں کا سوچنا چاہیے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے پی ٹی وی جوائن کیا تو ہمیں دوبارہ نشر کیے جانے والے شوز کی رائیلٹی ملا کرتی تھی، اگرچہ یہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمیں خوشی ہوتی تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں 6 سال سے بیمار ہوں، سب نے میرا ساتھ دیا اور مدد کی لیکن میں سوچتی ہوں کہ کاش جو ہمارے شو ری پلے ہورہے ہیں اگر ان شوز کا کچھ فیصد حصہ آج بھی ہمیں ملتا رہتا تو مجھ جیسے بہت سے لوگوں کو آسانی ہوسکتی تھی‘۔

اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا مطالبہ ہے آنے والے وقت میں اس حوالے سے کام کیا جائے کیونکہ یہ مجھ جیسے سینئر آرٹسٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا جن کےلیے بہت سی چیزیں مینیج کرنا بہت مشکل ہے‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف آج پاکستان پہنچیں گے

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف آج پاکستان پہنچیں گے

سیالکوٹ: 4روز سے بند بازاروں کو کھولنے کی مشروط اجازت

سیالکوٹ: 4روز سے بند بازاروں کو کھولنے کی مشروط اجازت