in

اکشےکمارکےبعد ٹیم کے45افراد میں بھی کرونا کی تشخیص

اکشےکمارکےبعد ٹیم کے45افراد میں بھی کرونا کی تشخیص

بالی ووڈ اداکاراکشے کمارکے بعد ان کی نئی فلم میں ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اکشے کو آج صبح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اکشے کمار کے بعد ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد حال ہی میں شروع ہونے والی اس فلم کی شوٹنگ فوری طور پرروک دی گئی ہے۔

اکشے ان دنوں ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم ” رام سیتو” کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور ان میں کرونا کی تشخیص کے بعد ٹیم کے 100 ارکان کے ٹیسٹ بھی کیے جن میں 45 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اکشے کے علاوہ اداکارہ جیکولین فرنانڈس اور نصرت بروچا سمیت کئی معروف سیلیبرٹیز اس فلم کی کاسٹ مں شامل ہیں تاہم فی الحال ان 45 افراد کے ناموں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اکشے کمار میں گزشتہ روز کرونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر فالوورز کو بتایا تھا کہ انہوں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تاہم آج صبح اکشے نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے پر اسپتال منتقل ہوگئے ہیں ، اگرچہ اداکارنے جلد صحتیابی کی امید ظاہرکرتے ہوئے اپنی اسپتال منتقلی کو جلد صحتیابی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ وہ جلد گھرلوٹ آئیں گے تاہم سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اکشے میں کرونا کی علامات شدید ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ بھارت میں ایک ساتھ اتنے افراد کے کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ

معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ

Medical-students-exam-artwork

خیبرپختونخوا: میڈیکل کے طلباء کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار