in

معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ

معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ

معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر 37برس کی ہوگئیں ہیں، وہ آج 5 اپریل کو اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن کی میزبان صبا قمر نے پیر کے روز اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے چاہنے والوں اور شوبز شخصیات سے نیک تمنائیں اور تحائف وصول کئے۔

باغی کی اداکارہ نے تصاویر شیئر کرنے والے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کے خوبصورت لمحات بھی شیئر کئے ، جن میں اداکارہ سالگرہ کاکیک کاٹ رہی ہیں، اور انہیں ملنے والے تحائف بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ جنوری میں بیلی ڈانس میں مہارت دکھانے والی اداکارہ نے تیز ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی دوست کے ہمراہ گانا گا رہی تھیں۔

سالگرہ کی تقریبات کے علاوہ ،صبا قمر اور ایک آسٹریلوی بلاگر کی شادی کی خبریں بھی زیر گردش تھیں جس کی بعدمیں اداکارہ کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے عظیم خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ فی الحال موخر کردیا ہے، ہم ابھی شادی نہیں کررہے ،ا نہوں نے یہ پیغام عظیم خان پر ایک خاتون کی جانب سے ہراسگی کا الزام لگانے کے بعد جاری کیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات جاری نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات جاری نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

اکشےکمارکےبعد ٹیم کے45افراد میں بھی کرونا کی تشخیص

اکشےکمارکےبعد ٹیم کے45افراد میں بھی کرونا کی تشخیص