in

گوہررشید کااشارہ ہانیہ اورصباقمرکی جانب تھا؟

گوہررشید کااشارہ ہانیہ اورصباقمرکی جانب تھا؟

اداکارمرزا گوہررشید کا ماننا ہے کہ کسی کو بھی اپنی شہرت اور اثرورسوخ مثبتیت( پوزیٹویٹی) پھیلانے کے لیے استعمال کرنا چاہئے نہ کہ تشہیرکے لیے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں گوہرنے لکھا ” اگر اللہ نے آپ کو شہرت بخشی اور بااثرمقام دیا تو اسے ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں ”۔

گوہر یہ ٹویٹ اداکارہ صبا قمر کے بلاگر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جنہوں نے صبا کو 2 ہفتے قبل شادی کی پیشکش کی تھی۔

شوبزشخصیات صبا کی حمایت میں آگے آگئیں

صبا کا کہنا تھاکہ ان کی آج تک عظیم سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ صرف فون پر بات ہوت تھی۔ تعلق ختم کرنے کے فیصلےپر صبا کو سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نہ صرف صبا بلکہ ہانیہ عامر کو بھی اپریل فول منانے کیلئے گلوکار شمعون اسماعیل کے ساتھ جھوٹی منگنی کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرنیٹ مجھے مارڈالےگا، منگنی کے بعد ہانیہ کا خوف

اداکارنے لکھا ” اچھی تشہیرکیلئے بُری تشہیر کا خیال بہت ہی مضحکہ خیزہے ، اپنا اثرورسوخ اپنے اطراف میں مثبتیت پھیلانے کیلئے استعمال کریں ،یہ بہترین طریقہ ہے ”۔

صبا قمر اور ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی، بیشتر صارفین نے یہ الزامات بھی عائد کیے کہ وہ خبروں میں رہنے کیلئے پبلسٹی کررہی ہیں، بیشتر صارفین نے گوہر کا یہ طنزیہ تبصرہ بھی اسی تناظر میں لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد: رمضان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: رمضان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

ماؤ باغیوں کا بھارتی فوجیوں پر حملہ،22 فوجی ہلاک

ماؤ باغیوں کا بھارتی فوجیوں پر حملہ،22 فوجی ہلاک