in

ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات جاری نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات جاری نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات جاری، نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹاک ٹاک سٹارز کنول آفتاب اور ذولقرنین کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی، ان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔پاکستان کے ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر  کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح گزشتہ رات دھوم دھام سے ہوا۔

اس سے قبل ان دونوں کی شادی کی رسومات کی بھی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔ 

گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو اس وقت فیس بُک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے مداح دیکھ کر پھولے نہیں سما رہے۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے نکاح کے لیے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے، خاتون  نے اپنے نکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی ہے جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کی تھیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Uzair Baloch

پولیس اسٹیشن حملہ کیس: عزیر بلوچ کو شناخت کرلیا گیا

معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ

معروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ