in

میرے شوہر نے مجھے طلاق دیدی لیکن میں چاہتی تھی کہ ۔ ۔ ۔ سینئر اداکارہ عصمت زیدی پہلی مرتبہ ازدواجی زندگی کے بارے کھل کر بول پڑیں

میرے شوہر نے مجھے طلاق دیدی لیکن میں چاہتی تھی کہ ۔ ۔ ۔ سینئر اداکارہ عصمت زیدی پہلی مرتبہ ازدواجی زندگی کے بارے کھل کر بول پڑیں

میرے شوہر نے مجھے طلاق دیدی لیکن میں چاہتی تھی کہ ۔ ۔ ۔ سینئر اداکارہ عصمت …

 کراچی (ویب ڈیسک) عصمت زیدی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف لیجنڈ اداکارائوں میں ہوتا ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں کے دوران متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

جیو نیوز کے مطابق  عصمت زیدی نے بتایا کہ ’جب میری طلاق ہوئی تو لوگوں کا کہنا تھا کہ ان پر تو کوئی اثر نہیں ہوا، ایسا اس لیے تھاکیوں کہ میں چاہتی تھی کہ میرے بچوں کو محسوس نہ ہو کہ میں اداس ہو، طلاق سے قبل میں نے اپنے شوہر سے کہا بھی تھا کہ بچی بڑی ہورہی ہے آپ رہنے دیں ، آپ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن اس گھر کو ایسے ہی رہنے دیں تاہم شوہر کی ہونے والی دوسری بیوی کا کہنا تھا کہ پہلے وہ سب ختم کریں اور یہی وجہ تھی کہ میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’سمجھ نہیں آتا کہ خواتین طلاق کے بعد ایک ایسے شخص کے لیے کیوں روتی ہیں جو انہیں چھوڑ رہا ہو، رونا تو وہاں بنتا ہے جب آپ کا شوہر مرجائے تو آپ کو صدمہ ہوتا ہے، میری بھی خواہش تھی کہ میرا گھر خراب نہ ہو، میرے شوہر مجھے طلاق نہ دیں، مجھ سے تعلق نہ رکھیں لیکن میرے بچوں سے ان کے تعلقات خراب نہ ہوں تاکہ میرے بچوں پر اس کا برا اثر نہ پڑے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’طلاق کے بعد بھی میرے شوہر چاہتے تھے کہ میں ان کا گھر چھوڑ دوں تاکہ وہ دوسری بیوی کو لاسکیں لیکن میرے سسرال والوں نے میرا ساتھ دیا اور کہا کہ ہم نے تمہاری شادی عصمت سے کی تھی، اس لیے اس گھر سے نہ کوئی جائے گا اور نہ ہی کوئی نیا شخص اس گھر میں آئے گا‘۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں سمندری ہوائیں بند،درجہ حرارت 43 تک پہنچ گیا

شوبزشخصیات صباقمرکی حمایت میں آگے آگئیں

شوبزشخصیات صباقمرکی حمایت میں آگے آگئیں