in

ہتک عزت دعویٰ: میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنی اورعلی ظفر کی تصویرپوسٹ کی اور لکھا آئی لو دس پکچروکیل علی ظفر

ہتک عزت دعویٰ: میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنی اورعلی ظفر کی تصویرپوسٹ کی اور لکھا آئی لو دس پکچروکیل علی ظفر

ہتک عزت دعویٰ: میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنی اورعلی ظفر کی تصویرپوسٹ کی اور لکھا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہور میں اداکاروگلوکارعلی ظفر کے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس پر سماعت جاری ہے،وکیل علی ظفر نے میشا شفیع کے منیجر فرحان علی پر جرح کرتے ہوئے کہاکہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنی اورعلی ظفر کی تصویرپوسٹ کی اور لکھا آئی لو دس پکچر،یہی تصویر واٹس ایپ گروپ میں 23 دسمبر202017 کو شیئر کی گئی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کیخلاف ہتک دعویٰ کیس پر سماعت جاری ہے،وکیل علی ظفر نے میشا شفیع کے منیجر فرحان علی پر جرح کرتے ہوئے کہاکہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنی اورعلی ظفر کی تصویرپوسٹ کی اور لکھا آئی لو دس پکچر،یہی تصویر واٹس ایپ گروپ میں 23 دسمبر202017 کو شیئر کی گئی ۔

گواہ فرحان علی نے کہاکہ اس تصویر سے متعلق کوئی علم نہیں کیوں کہ میں گروپ میں نہیں ،وکیل ظفر نے کہاکہ جسے دو دن پہلے ہراساں کیاگیا ہو کیا اسے ایسا کرناچاہئے تھا؟کیا کسی خاتون کیلئے ایسا کرنا مناسب تھا۔

فرحان نے علی نے کہاکہ میں اس سے متعلق اپنی چائے نہیں دیناچاہتا،وکیل علی ظفر نے کہاکہ جب علی ظفر نے کسی فائل کیا تو میشا شفیع نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی ،فرحان علی نے کہاکہ میں اس سے متعلق کچھ نہیں جانتا۔

وکیل علی ظفر نے کہاکہ میشا شفیع اور عاطف اسلم کے کیسے تعلقات ہیں دوست ہیں یا نہیں ،کیا عاطف اسلم کی جگہ علی ظفر بیٹل آف دی بینڈسیزن ٹو میں آرہے تھے؟۔

فرحان علی نے کہاکہ عاطف اسلم سیزن ون میں تھے اوردوسرے میں علی ظفر تھے ،وکیل علی ظفر نے کہاکہ اس کا مطلب ہے علی ظفر عاطف اسلم کی جگہ آرہے تھے، فرحان علی نے کہاکہ جی یہ درست ہے کہ علی ظفر کو عاطف اسلم کی جگہ لایا جارہا تھا،وکیل علی ظفر نے کہاکہ آپ کو کس طرح معلوم ہوا اب علی ظفرکوسائن کیا جارہا ہے ،منیجر میشا شفیع نے کہاکہ مجھے اورمیشا کو ساچی این ساچی کے نمائندے نے بتایا،وکیل علی ظفر جب عاطف اسلم کو بیٹل آف دی بینڈسے نکالا گیا تو مہم کا آغاز ہوا؟

وکیل علی ظفر نے کہاکہ آپ کو میشا نے کب بتایا کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے ؟فرحان علی نے کہاکہ مجھے اسی رات کال کرکے میشاشفیع نے سارا واقعہ بتایا،میشا نے اس حوالے کوئی تفصیل نہیں دی صرف بتایا ہراساں کیاگیا،میشا شفیع نے جنسی ہراساں کرنے کے واقعے سے متعلق تفصیل نہیں دی ،میں نے صرف ان کے بیانات پڑھے جس سے ساری تفصیل کا علم ہوا۔

وکیل علی ظفر نے کہاکہ کیا یہ درست ہے پہلے دو جیمنگ سیشن میں آپ موجود ہی نہیں تھے ،فرحان علی نے کہاکہ یہ درست ہے میں پہلے جیمنگ سیشنزمیں موجودنہیں تھا۔یہ ایک براواقعہ تھا جس کی میشا شفیع نے کبھی تفصیل شیئر نہیں کی ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوبزشخصیات صباقمرکی حمایت میں آگے آگئیں

شوبزشخصیات صباقمرکی حمایت میں آگے آگئیں

کراچی: ہفتہ اتوارکاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے پرعمل جاری

کراچی: ہفتہ اتوارکاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے پرعمل جاری