in

صباءقمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کر دیا سب سے بڑی خبر 

صباءقمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کر دیا سب سے بڑی خبر 

صباءقمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کر دیا ، سب سے بڑی خبر 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ صباءقمر نے بلاگر عظیم خان پر سنگین الزامات لگنے کے بعد اب شادی سے انکار کر دیاہے جس کا ا علان انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت رکھنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ صباءقمر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو شادی کا فیصلہ واپس لینے کی اطلاع دی اور ان سے تعاون کی بھی درخواست کی۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے اور وہ یہ کہ بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اور عظیم اب شادی نہیں کررہے، امید ہے کہ آپ لوگ بھی میرے فیصلے کی حمایت کریں گے جس طرح آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیاہے اور میرا خیال ہے کہ تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں۔یادرہے کہ سوشل میڈیا پر عظیم خان پر قتل کی دھمکیوں اور زیادتی کے الزامات سامنے آئے تھے جس پر صباءقمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے ہونے والے شوہر پر اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن اب اچانک انہوں نے شادی سے انکار کر دیاہے ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اقراء نے یاسرحسین سےشادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

اقراء نے یاسرحسین سےشادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

پاکستانی اداکارہ فریال محمود کی ڈانس ویڈیووائرل

پاکستانی اداکارہ فریال محمود کی ڈانس ویڈیووائرل