in

آن کیمرہ کبھی کسی فلم میں بوس و کنار کیوں نہیں کیا؟ صحافی کے سوال پر ایشوریا رائے کا حیران کن ردعمل 

آن کیمرہ کبھی کسی فلم میں بوس و کنار کیوں نہیں کیا؟ صحافی کے سوال پر ایشوریا رائے کا حیران کن ردعمل 

آن کیمرہ کبھی کسی فلم میں بوس و کنار کیوں نہیں کیا؟ صحافی کے سوال پر ایشوریا …

سورس:   Instagram/@aishwaryaraibachchan_arb

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشوریا رائے بالی ووڈ کی چند کامیاب ترین اداکاراﺅں میں شمار ہوتی ہیں، جن کا ایک خاصہ یہ رہا کہ انہوں نے کبھی کیمرے کے سامنے بوس و کنار نہیں کیا۔ انہوں نے زندگی میں کیمرے کے سامنے صرف ایک ہی آدمی کے ساتھ ایسا منظر عکسبند کروایا اور وہ کوئی اور نہیں، ان کے شوہر نامدار ابھیشک بچن تھے اور یہ منظر بھی کسی فلم میں نہیں بلکہ معروف امریکی ٹی وی میزبان اوپراونفرے کے شو میں دیکھنے کو ملا۔ 

انڈین ایکسپریس کے مطابق ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے شادی کے بعد 2009ءمیں پہلی بار کسی ٹی وی پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اور یہ اعزاز اوپراونفرے کے شو کو ملا تھا۔اس انٹرویو میں اوپراونفرے نے ایشوریا رائے سے سوال پوچھاکہ ”اتنے کامیاب کیریئر کے باوجود آپ نے کبھی آن کیمرا بوسہ کیوں نہیں دیا؟“ اوپرا ونفرے کے اس سوال پر ایشوریا رائے تو شرما کر رہ گئیں اور صرف اتنا ہی کہہ پائیں کہ ”آگے بڑھیں بے بی“ ۔ تاہم ابھیشک بچن نے اس موقع پر ایشوریا رائے کے گال پر بوسہ دے دیا اور اوپرا ونفرے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں بوس و کنار کے مناظر لازمی حصہ نہیں ہوتے۔ بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے والے لوگ بھی اس چیز کے قائل ہیں۔ جہاں طرح کی صورتحال میں ہالی ووڈ فلموں میں ہیرو ہیروئن ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہیں، بالی ووڈ میں ایسی صورتحال میں گانا آتا ہے۔ہماری ثقافتی اقدار کے پیش نظر بالی ووڈ کی فلموں میں بوس و کنار کے مناظر نہ ہونا معمول کی بات ہے۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد: گھرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 2بچیاں جاں بحق

فیصل آباد: گھرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 2بچیاں جاں بحق

ایم جی کی الیکٹرک کار کی پاکستان میں قیمت کتنی ہوگی ؟جاوید آفریدی نے عندیہ دیدیا بڑی خوشخبری

ایم جی کی الیکٹرک کار کی پاکستان میں قیمت کتنی ہوگی ؟جاوید آفریدی نے عندیہ دیدیا بڑی خوشخبری