in

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا میں مبتلا

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا میں مبتلا

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا میں مبتلا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا، عالیہ نےانسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

عالیہ نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کہ میں ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق تمام حفاظتی تدابیر اختیار کررہی ہوں، آپ کی محبت اور تعاون پر شکر گزار ہوں ، برائے مہربانی محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،میں نے فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے اور گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق    فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کے جنرل سیکرٹری اشوک کا کہنا ہے کہ فلم گنگو بائی کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ میں کورونا کی تصدیق کے بعدفلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی کورونا کا شکار رہ چکے ہیں تاہم متعدد بار عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

حکومت عوام کومہنگائی کےسونامی میں ڈبو چکی ہے، بلاول بھٹو

حکومت عوام کومہنگائی کےسونامی میں ڈبو چکی ہے، بلاول بھٹو