in

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

پاکستان کے معروف لوک گلوکار شوکت علی لاہور میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے جگر و دل کے عارضوں میں مبتلا اور لاہور کے سی ای ایچ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

شوکت علی نے گلوکاری کا آغاز 1960ء کی دہائی میں کیا، گائیکی میں منفرد انداز کے باعث انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے کئی قومی نغموں کے علاوہ لوک گیت بھی گائے۔

پاک بھارت جنگ 1965ء میں ان کے قومی نغمے ’’ساتھیوں، مجاہدوں‘‘ نے پاک فوج سمیت قوم کا لہو گرمانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ان کے دیگر مشہور ہیر وارث شاہ، کدی تے ہس بول، کیون دور دور رہندے ہو، چھلا سمیت دیگر شامل ہیں۔

شوکت علی نے پلے بیک سنگر کی ابتداء فلم ’’تیس مار خان‘‘ کے گانے سے کیا، انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں غزلیں، قومی نغمے، قوالیاں اور لوک گیت بھی گائے۔

شوکت علی کو 1990ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے 

پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے 

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا