in

بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کام پر واپس پہنچ گئیں پہلی تصویر وائرل

بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کام پر واپس پہنچ گئیں پہلی تصویر وائرل

بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کام پر واپس پہنچ گئیں، پہلی تصویر وائرل

ممبئی (آئی این پی) بیٹی کی پیدائش کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکاشر ماکام پر واپس آگئی ہیں، انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں کہ وہ اپنے کام پر بھی واپس آنے کے بعد تیاری کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

جمعرات کوسامنے آنیوالی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ میک اپ چیئر پر بیٹھی ہیں اور ان کے ارد گرد ان کی ٹیم موجود ہے جبکہ وہ ایک سکرپٹ پڑھ رہی ہیں۔ انکے ہیرسٹائیلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ انھیں تیار کررہے ہیں اور وہ سکرپٹ پڑھنے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ 

تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے اس پر دو خواتین کے کام کرنے کے حوالے سے کیپشن تحریر کیا ہے۔ انکی پوسٹ کردہ تصویر پر انکے پرستاروں نے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ایک نے تحریر کیا آپکو کام پر واپس آتا دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک اور نے لکھا، انوش آپکے لیے محبتیں۔ کسی نے لکھا انوشکا کتنی کیوٹ لگ رہی ہو۔ کچھ نے انہیں واپسی پر گڈ کہا۔

یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے، جسکا نام ومیکا تجویز کیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دیا مرزا نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی

دیا مرزا نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی

برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا