in

فیفاوارننگ کےبعدیمنی زیدیٰ کاپاکستان میں فٹبال بچانےکامطالبہ

فیفاوارننگ کےبعدیمنی زیدیٰ کاپاکستان میں فٹبال بچانےکامطالبہ

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی وارننگ کے بعد حکام سے ملک میں فٹ بال بچانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

فٹبال کے بین الاقوامی نگراں ادارے فیفا نے گزشتہ دنوں پیدا ہونے والے تنازع کے بعد 31 مارچ کو8 بجے شب کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ
لاہور میں واقع پاکستان فٹبال ہیڈ کوارٹر کو خالی کر کے فیفا کی بنائی نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہ کیا گیا تو پھر معاملہ قواعد و ضوابط کے تحت دیکھا جائے گا جس میں رکنیت کی معطلی ممکن ہے۔

نئے تنازع کے تحت پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک گروپ نے فٹبال ہاؤس کا کنٹرول حاصل کر کے فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کوباہرکرتے ہوئے فٹبال کے معاملات خود سنبھال لیے تھے۔

بعد ازاں چند گھنٹوں بعد قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کو روک دیا گیا جس پر خواتین فٹبالرنے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔

ان خواتین فٹبالرکی حمایت میں آواز اٹھانے والی یمنیٰ نے انسٹااسٹوریزمیں لکھا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے، ہمیں ایسے ہیروز فراہم کریں جن کی ہمیں اشدضرورت ہے”۔

یمنیٰ نے لکھا کہ خواتین کی فٹ بال ٹیم بہت سارے معاملات سے گزر رہی ہے۔ میں ان کی مددکی اپیل کرتے ہوئے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمیں ان کی ضرورت ہے کہ وہ جگمگا سکیں، پلیز ان کی مدد کریں۔

اس حوالے سے فٹ بال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان سمیت متعدد فٹ بالرز نے سوشل میڈیا پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ، “اب ہم فیفا کی پابندی کی زدمیں ہیں،اس کا مطلب ہے کہ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گےجو کہ بہت مایوس کن ہے، ہم نے سالوں سخت محنت کی ہے”۔

فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے بھی اس حوالے سے آوازاٹھاتے ہوئے ماہرہ خان ، مہوش حیات، علی ظفر، شاہد آفریدی، شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ سیلبرٹیز اس حوالے سے سپورٹ یا ٹویٹ کیوں نہیں کررہیں۔

کلیم اللہ نے وزیراعظم عمران خان کیلئے بھی کہا کہ وہ خود ایک سپورٹس مین ہونے کے باوجود معاملے کی پرواہ نہیں کررہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سچ تو یہ ہے کہ میری کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ ۔۔ صباءقمر کا تعلق بلاگر عظیم خان سے کیسے بنا ؟ اداکارہ نے شادی سے انکار کے بعد بڑا انکشاف کر دیا 

سچ تو یہ ہے کہ میری کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ ۔۔ صباءقمر کا تعلق بلاگر عظیم خان سے کیسے بنا ؟ اداکارہ نے شادی سے انکار کے بعد بڑا انکشاف کر دیا 

شادی ٹوٹنے میں غلطی کس کی تھی ؟صباءقمر کے شادی سے انکار پر بلاگر عظیم خان نے بھی رد عمل جار ی کر دیا 

شادی ٹوٹنے میں غلطی کس کی تھی ؟صباءقمر کے شادی سے انکار پر بلاگر عظیم خان نے بھی رد عمل جار ی کر دیا