in

اقراء نے یاسرحسین سےشادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

اقراء نے یاسرحسین سےشادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

اداکارہ اقراء عزیزاوریاسرحسین کی شادی نے سوشل میڈیا پرایک طوفان کھڑا کردیا تھا، کسی کو شادی کی پیشکش کے طریقہ کارپراعتراض ہوا تو کسی نے یاسر اور اقراء کی عمر کے فرق کو نشانہ بنایا۔

شادی کے بعد بھی دونوں کی پوسٹس پرتنقیدی تبصرے کیے جاتے رہے خصوصا یاسر کوان کے اکثروبیشترمختلف معاملات پردیے جانے والے بیانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا لیکن اصل بات یہ ہے کہ کیریئرکے عروج پراقراء نے یاسر ہی کا انتخاب کیوں کیا؟ ۔

انسٹا پوسٹ میں اقرا نے یاسر کے حالیہ انٹرویو کا کلپ شیئرکرتے ہوئےاپنے فالوورزکو ان سے شادی کرنے کی وجہ بتائی ہے، اس ویڈیو کلپ میں خود پرہونے والی تنقید سے متعلق سوال پریاسر کاکہنا ہے کہ ہم کوئی غلط کام کررہے ہیں؟ سب کو اپنی بیوی کی عزت اور اس سے پیارکرنا چاہیے۔

اقراء نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ” میں نے یاسرکا انتخاب اس لیے کیا کیوں کہ سچ بولتے ہیں ہمیشہ ، اور لوگوں میں فرق نہیں کرتے، سب کی عزت کرتے ہیں اور ان کو کریڈٹ دیتے ہیں۔ اس سب سے بڑھ کریہ کہ عورت کو صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں” ۔

اداکارہ نے اپنے فالوورز کو بتایا ” میری امی اوربہن کے بعد ان سے زیادہ اعتماد مجھے کسی نے نہیں دیا، آج کل کے زمانے میں یہ بڑی بات ہے کہ ایک مرد ، آپکا شوہر، آپکوآپ کے کام ، آپ کے خواب میں سپورٹ کرے اور چاہے کہ آپ کامیابی کی بلندیوں کو سر کریں ” ۔

یاسر کے ساتھ خوش وخرم رہنے والی اقراء نے مزید لکھا ” ایک عورت سے پیار کرنا ، اس کی عزت کرنا اور اسے ہزاروں ، کروڑوں لوگوں کے سامنے قبول کرنا، اپنے گھر کی عزت بنانا، اس کے خوابوں کو پورا کرنے میں نہ صرف اس کو سپورٹ کرنا بلکہ اس کی مدد بھی کرنا، اپنی خوشی سے زیادہ اس کی خوشی کاخیال رکھنا، میاں بیوی یا مرد اور عورت میں فرق نہ کرنا، یہ ہرلڑکی کا خواب ہوتاہے اور میرا یہ خواب پورا ہوا، الحمداللہ ”۔

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

اقراء کا آن ائر ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” ہے جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااورہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی نے اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمالہ طارق کے بیٹے کو عبوری ضمانت مل گئی

کشمالہ طارق کے بیٹے کو عبوری ضمانت مل گئی

صباءقمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کر دیا سب سے بڑی خبر 

صباءقمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کر دیا سب سے بڑی خبر