in

سچ تو یہ ہے کہ میری کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ ۔۔ صباءقمر کا تعلق بلاگر عظیم خان سے کیسے بنا ؟ اداکارہ نے شادی سے انکار کے بعد بڑا انکشاف کر دیا 

سچ تو یہ ہے کہ میری کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ ۔۔ صباءقمر کا تعلق بلاگر عظیم خان سے کیسے بنا ؟ اداکارہ نے شادی سے انکار کے بعد بڑا انکشاف کر دیا 

” سچ تو یہ ہے کہ میری کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ ۔۔“ صباءقمر کا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کی اداکارہ صباءقمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کر دیاہے اور ساتھ ہی انہو ںنے اپنے پیغام میں انکشاف کیاہے کہ ان کی کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی ہے اور فون پر ہی رابطہ رہا ۔

تفصیلات کے مطابق صباءقمر نے انسٹا گرام پر جاری پیغام میں بلاگر اعظیم خان سے شادی سے انکار کا اعلان کیا اور کہاکہ ”میں ایک اور اہم چیز واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں اپنی زندگی میں عظیم سے کبھی نہیں ملی، ہم صرف فون پر ایک دوسرےسے رابطے میں رہے، یہ میرے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ یہ گزر جائے گا“۔

صباءقمر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے اور وہ یہ کہ بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اور عظیم اب شادی نہیں کررہے، امید ہے کہ آپ لوگ بھی میرے فیصلے کی حمایت کریں گے جس طرح آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیاہے اور میرا خیال ہے کہ تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ انسٹا گرام کی ایک پوسٹ پر اداکارہ نے عظیم خان سے شادی کی خبر مداحوں کو دی تاہم بعدازاں عظیم خان پر ٹویٹر پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے شدید زالزامات سامنے آئے جس پر انہوں نے اپنے دفاع میں پیغام بھی جاری کیا اور صباءقمر نے بھی میدان میں آتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کااظہار کیا لیکن اب اچانک سے انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیاہے ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملازمین کے بعد گھوسٹ سکول کا بھی انکشاف تحقیقات شروع سندھ سے ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل

ملازمین کے بعد گھوسٹ سکول کا بھی انکشاف تحقیقات شروع سندھ سے ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل

فیفاوارننگ کےبعدیمنی زیدیٰ کاپاکستان میں فٹبال بچانےکامطالبہ

فیفاوارننگ کےبعدیمنی زیدیٰ کاپاکستان میں فٹبال بچانےکامطالبہ