in

انٹرنیٹ مجھےمارڈالےگا،منگنی کےبعدہانیہ عامرکاخوف

انٹرنیٹ مجھےمارڈالےگا،منگنی کےبعدہانیہ عامرکاخوف

دوسروں کے ساتھ عملی مذاق اور بیوقوف بنانے کے عالمی دن ” اپریل فول ” پرہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی منگنی کی خبر سے زبردست جھٹکا دے ڈالا۔

ہانیہ نے اپنے ایک دن کے منگیتر کیلئے میوزک آرٹسٹ شمعون اسماعیل کا انتخاب کیا تھا جبکہ مبارکباد دینے والوں میں کچھ ایسے نام شامل تھے کہ اداکارہ کے بیشتر فالوورزکو یقین کرنا پڑا کہ اپریل فول والے دن ہانیہ مذاق نہیں کررہیں۔

ہاتھ میں پہنی ڈائمنڈ رنگ اور گلاب کے پھول دیکھ کر ان کے فالوورز بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئے۔

مبارکباد دینے والوں میں ڈائریکٹر, اسکرین رائٹر، پروڈیوسر اور میوزیشن وجاہت روف، ان کی اہلیہ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت ، بیٹے عاشر اور نائل وجاہت، زارا نور عباس، گلوکار دانیال ظفر ، پارٹی ہورہی ہے فیم گرل دنانیر مبین اور ان کی بہن نفائل پیش پیش تھیں۔

ہانیہ نے ان سب کی مبارکباد کے پیغامات انسٹااسٹوریزمیں شیئر کیے لیکن لیکن دن کے اختتام پرانہیں یہ رازکھولنا پڑا۔

اداکارہ نے انسٹاپوسٹ میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ” جب حقیقت میں میری منگنی ہوگی تو لازمی طور پرتصویر کی کوالٹی اس سے بہترہوگی، شمعون اسماعیل اور میرے کریزی فرینڈز کا شکریہ ”۔

انسٹااسٹوریز پر بعد ازاں شیئرکی جانے والی ویڈیوز میں ہانیہ نے دوستوں کے ساتھ بیٹھے یہ خوف ظاہر کیا کہ سوشل میڈیا صارفیین اس اقدام پر انہیں نہیں بخشیں گے،ویڈیو میں وجاہت روف کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ” پرینک آف دی سینچری ” جس پر ہانیہ کہتی ہیں ” یہ میں نے کیا کردیا، انٹرنیٹ مجھے مار ڈالے گا”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تائیوان میں ٹرین کا حادثہ، 36 افراد ہلاک

تائیوان میں ٹرین کا حادثہ، 36 افراد ہلاک

شادی نہیں کر رہی:صباقمرنےعظیم خان سے تعلق ختم کردیا

شادی نہیں کر رہی:صباقمرنےعظیم خان سے تعلق ختم کردیا