in

گلوکار شوکت علی کی صحت کےحوالے سے تشویشناک خبر آ گئی

گلوکار شوکت علی کی صحت کےحوالے سے تشویشناک خبر آ گئی

گلوکار شوکت علی کی صحت کےحوالے سے تشویشناک خبر آ گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف فوک گلوکار شوکت علی کی طبیعت بدستور خراب ہے اور ان کے جگر نے اب کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  معروف گلوکار شوکت علی  طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اب ان کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی ہے ۔شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہے اور ڈاکٹرز تقریبا جواب دے چکے ہیں۔انہوں نے اپنے والد کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شوکت علی کیلئے دعا کریں۔یادرہے کہ شوکت علی کو گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ برس اکتوبر میں گلوکار شوکت علی کا علاج سندھ میں کیا جارہا تھا لیکن چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فوک گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، 1965ء کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ اب بھی جوانوں کا لہو گرماتا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1990ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک کی پہلی وٹامن ڈی اکیڈمی کا افتتاح ہوگیا

ملک کی پہلی وٹامن ڈی اکیڈمی کا افتتاح ہوگیا

گوجرانوالہ میں جمعہ،ہفتہ کاروبار مکمل بند رہےگا

گوجرانوالہ میں جمعہ،ہفتہ کاروبار مکمل بند رہےگا