in

بالی ووڈ اداکارہ مہلک مرض کینسر میں مبتلا

بالی ووڈ اداکارہ مہلک مرض کینسر میں مبتلا

بھارتی اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں اور وہ بھارتی شہر ممبئی میں زیرعلاج ہیں۔

اداکار انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ اداکارہ کرن کھیر کے بلڈ کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کرن کھیرکا علاج جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کا علاج بہترین ڈاکٹرز کررہے ہیں، وہ ہمیشہ ایک فائٹر رہی ہیں اور آگے بڑھتی ہیں۔

انوپم کھیر نے مداحوں سے اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ ان سے بہت لوگ محبت کرتے ہیں تو ان کے لیے دعا کریں۔

گزشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی سے پی) کے سربراہ ارن سود نے بتایا کہ 11 نومبر کے دن کرن کھیر کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے دوران ہی انہیں اس بیماری کے بارے میں معلوم ہوا۔

ارون سوڈ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں بیماری کا پتہ لگنے کے بعد کرن کھیر اپنے علاج کے لیے 4 دسمبر کو ممبئی گئی تھی۔انہوں نے اس کے بارے میں مزید بتایا کہ کرن کھیر کی صحت یابی میں تین سے چار ماہ لگیں گے۔

واضح رہے کہ کرن کھیر اب تک کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں منگل پانڈے ، رنگ دے بسنتی ، ویر زارا ، دیوداس ، میں ہوں نا ، دوستانہ ، کبھی الویدہ نا کہنا، فنا اور ٹوٹل سیاپا جیسی متعدد فلمیں شامل ہیں۔

بھارتی پنجاب میں پیدا ہونے والی کرن کھیر نے 2009 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور الیکشن میں پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلائی تھی۔

اس کے بعد 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ، بی جے پی نے انہیں چندی گڑھ سیٹ سے امیدوار بنایا اور وہ پہلی بار پارلیمنٹ پہنچیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وفاقی حکومت کا براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پرکارروائی کااعلان

وفاقی حکومت کا براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پرکارروائی کااعلان

جعلی دستاویزات پر 165 افراد کی ضمانتیں کروانے والا ملزم پکڑا گیا ملزم یہ کام کیسے کرتا تھا؟ آپ بھی جانیں

جعلی دستاویزات پر 165 افراد کی ضمانتیں کروانے والا ملزم پکڑا گیا ملزم یہ کام کیسے کرتا تھا؟ آپ بھی جانیں