in

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی کے محض چار سال بعد شوہر سے اچانک علیحدگی کاا علان کر کے سب حیرا ن کر دیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی کے محض چار سال بعد شوہر سے اچانک علیحدگی کاا علان کر کے سب حیرا ن کر دیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی کے محض چار سال بعد شوہر سے اچانک علیحدگی …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متعدد اشتہارات سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ’ کیرتی کلہاری ‘ نے شادی کے چار سال بعد ہی شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کیرتی کلہاری نے اچانک انسٹا گرام پیغام جاری کرتے ہوئے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا جس پر ان کے چاہنے والے شدید حیران ر ہ گئے ہیں ۔کیرتی کلہاری کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”ایک سادہ سی تحریر کے ذریعے میں سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اور میرے شوہر ساحل سیہگل نے کاغذوں پر نہیں بلکہ زندگی میں علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، ایسا فیصلہ جو کسی کے ساتھ رہنے کے فیصلے سے زیادہ مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ ساتھ رہنے کا فیصلہ ان کے ساتھ کیا جاتا ہے جن سے آپ محبت کرتے ہوں اور انہیں پسند کرتے ہوں اور کسی کے ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ ایسے ہی لوگوں کو تکلیف اور دکھ پہنچاتا ہے،یہ آسان نہیں ہے، اندازہ لگائیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آسان نہیں ہے ، لیکن جو ہے وہ ہے ۔“

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان سب کے لیے جو واقعی میری پرواہ کرتے ہیں میں اچھی جگہ ہوں اور مجھے امید ہے کہ جو لوگ میری زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں وہ بھی اچھی جگہ ہیں، اس پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ اداکارہ نے 4 سال قبل 2016 میں ساحل سیہگل سے شادی کی تھی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ: کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ: کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند

’سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر بات کرنے کیلئے آصف علی زرداری نے لندن ٹیلی فون کیا لیکن ۔ ۔ ۔‘ سینیٹر شیری رحمان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

’سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر بات کرنے کیلئے آصف علی زرداری نے لندن ٹیلی فون کیا لیکن ۔ ۔ ۔‘ سینیٹر شیری رحمان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا