in

یہ تصویر ڈائنوسور کے دورکی ہے

یہ تصویر ڈائنوسور کے دورکی ہے

شوبزشخصیات کی مقبولیت میں ایک اہم کردار سوشل میڈیا کا بھی ہے جس نے ان کے لیے اپنے فالوورز سے رابطے میں رہنا آسان تربنادیا ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ خان نے بھی گزشتہ روز ٹوئٹرکا سہارا لیتے ہوئے اپنے فالوورز کو ان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، اس حوالے سے بھارت میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ”آسک می ایس آر کے” ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

شاہ رخ کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارسے ذاتی وپروفیشنل مصروفیات کے علاوہ کچھ منفرد وپُرمزاح سوالات بھی کیے۔

اداکار کی نوعمری کے دور کی تصویر شیئرکرتے ہوئے مداح نے پوچھا، سر یہ کس دور کی ہے؟ جواب میں شاہ رخ نے بتایا” ڈائنو سور کے دور کی ”۔

ایک صارف نے اپنے سوال میں 2 آپشنز دیتے ہوئےکسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈر 2021 آئی پی ایل جیتے
آپ کی فلمیں باکس آفس پر 600 کروڑ سے زائد کی کمائی کریں

اس مشکل سوال کا حل شاہ رخ نے انتہائی آسانی سے دیتے ہوئے لکھا ” میں ایم سی کیوزمیں اچھا نہیں تھا کیونکہ میں چاہتا تھا تمام جوابات درست ہوں ”۔

بالی ووڈ کے خانزکی نمبر ون کی دوڑ اور آپش کی چپقلش سے کون واقف نہیں ، ایک صارف نے شاہ رخ سے سلمان کیلئے کچھ الفاظ لکھنے کا کہہ ڈالا جس پر اسے جواب ملا ” بھائی تو بھائی ہی ہے”۔

شاہ رخ کیلئے پسندیدگی کے جنون میں اپنے بازو پر ٹیٹو بنوانے والے ایک مداح نے انہیں اپنی تصویر بھیجتے ہوئے کچھ کہنے کی فرمائش کی جس پر اداکار کا جواب لاجواب تھا۔

ماہرہ خان کے ساتھ فلم ”رئیس ” کے گیٹ اپ والے اس ٹیٹو کیلئے انہوں نے لکھا ” اب تو میں داڑھی کاٹ ہی نہیں سکتا، تیرا ٹیٹو خراب ہوجائے گا”۔

ایک صارف نے غالبا جواب ملنے میں تاخیر پرشکوہ کیا ” سر آج کھانے میں کریلا کھایا تھا کیا جونظر انداز کر کے میرے ساتھ کڑوا برتاؤ کررہے ہیں”۔

جواب میں شاہ رخ خان نے جواب شکوہ کے بجائے لکھا ” کریلا کھائیں میرے دشمن ”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صوبائی حکومت نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے،حلیم عادل

صوبائی حکومت نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے،حلیم عادل

جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ جلد بنایا جائے گا، فردوس عاشق

جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ جلد بنایا جائے گا، فردوس عاشق