in

اصلی بیگمزتویہ ہیں،پاکستانی صحافیوں کیلئےپوجابھٹ کی تعریف

اصلی بیگمزتویہ ہیں،پاکستانی صحافیوں کیلئےپوجابھٹ کی تعریف

بالی ووڈ اداکارپوجا بھٹ نے اپنی ویب سیریز” بمبئے بیگمز” کا پاکستانی ویب شو ” عورت کارڈ ” میں جائزہ لینے اور سراہنے پر خاتون صحافیوں کی تعریف کی ہے۔

عورت کارڈ کی میزبانی ریما عمر ، بے نظیر شاہ ، مہمل سرفراز اور نتاشا کرتی ہیں جن کیلئے پوجا نے لکھا ” یہ حقیقی بیگمز ہیں”۔

ریما نے پوجا بھٹ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ کس طرح اس سیریزمیں جنسی ہراسانی سے متعلق ایک منظر دیکھ کران کی اور محمل کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

اس ٹویٹ کے جواب میں پوجا بھٹ نے پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے اظہار تشکر کے ساتھ لکھا ” تھینک یو بیگمز”۔

اس جانب توجہ دلائی جانے والی ایک اورٹویٹ کے جواب میں پوجا نےلکھا کہ وہ یہ پہلے ہی دیکھ چکی ہیں ” اصلی بیگمز تو یہ ہیں ”۔

فیشن ڈیزائنز دیپک پروانی نےبھی پوجا کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئی ٹویٹ کی یہ دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسوآگئے۔

آٹھ مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جانے والی یہ ویب سیریز 5 خواتین سے متعلق ہے جو ماڈرن ممبئی(بمبئے)میں بنا محبت کی شادیوں، بند کمروں کی سیاست، نوجوانوں کے دل توڑنے اور صنفی طاقت جیسے معاملات کا مقابلہ کررہی ہیں۔

ویب سیریز کے کرداروں میں پوجا بھٹ، شاہانہ گوسوامی، امرتا شبھاش اور دیگرشامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

33-Lahore-areas-put-under-smart-lockdown-for-two-weeks-1

سیالکوٹ: 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک