in

اداکار عثمان مختار نے شادی کرلی، تصویر وائرل

اداکار عثمان مختار نے شادی کرلی، تصویر وائرل

پاکستانی اداکار عثمان مختار زونیرہ انعام خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اداکار عثمان مختار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے نکاح کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں وہ اپنی شریک حیات کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایک تصویر میں انہیں نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے ایک نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نکاح کی چھوٹی سی تقریب رکھی گئی ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ ’زونیرہ انعام خان مجھے اس دنیا کا خوش قسمت انسان بنانے کے لئے آپ کا شکریہ۔ میں نے کبھی ایسی خوشی محسوس نہیں کی تھی، آپ میرے ساتھ اچھے برے وقت میں کھڑی رہیں اور مجھے سپورٹ کیا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری شادی 2 اپریل کو ہونا تھی تاہم یکم اپریل سے شروع ہونے والی لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے باعث ہمیں اسے پہلے کرنا پڑا ہم نے کرونا ٹیسٹ بھی کروائے تاہم انہوں نے مداحوں سے کہا کہ ہم دونوں کو آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔

یاد رہے عثمان مختار میں گزشتہ برس اکتوبر میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی بعدازاں انہوں نے بتایا تھا وہ کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کینیڈا میں پراسرار دماغی بیماری سے 5افراد ہلاک

کینیڈا میں پراسرار دماغی بیماری سے 5افراد ہلاک

معروف ڈرامہ ارطغرل غازی  کے اہم کردار شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

معروف ڈرامہ ارطغرل غازی  کے اہم کردار شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے