in

طویل عرصے کے بعد شائستہ لودھی نے ڈراموں میں دوبارہ اینٹری مار دی 

طویل عرصے کے بعد شائستہ لودھی نے ڈراموں میں دوبارہ اینٹری مار دی 

طویل عرصے کے بعد شائستہ لودھی نے ڈراموں میں دوبارہ اینٹری مار دی 

سورس:   Instagram/iamshaistalodhi

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق اداکارہ و ٹی وی میزبان شائستہ لودھی طویل عرصے بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق شائستہ لودھی اداکارہ مرینا خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’پردیس‘ سے انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ وہ اس ڈرامے میں ایک شادی شدہ خاتون کا کردار نبھائیں گی۔ وہ ایک ایسی روایتی پاکستانی خاتون کا کردار ادا کریں گی جس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہوتا ہے اور میاں بیوی کی ایک دوسرے سے دوری خاندان کی خوشیاں غارت کر دیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والا شخص اور اس کا پیچھے موجود خاندان کن مشکلات سے دوچار رہتا ہے۔ شائستہ لودھی کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ ”شائستہ لودھی اس ڈرامے میں ہمایوں سعید کے کہنے پر کام کر رہی ہیں اور ہمایوں سعید نے ہی انہیں اداکاری میں واپس آنے پر رضامند کیا ہے۔“واضح رہے شائستہ لودھی آخری بار 2017ءمیں جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خان‘ میں دکھائی دی تھیں اور 2019ءمیں انہوں نے میزبانی بھی چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ”مجھے شوبز انڈسٹری میں آنے کے 2سال بعد ہی احساس ہو گیا تھا کہ میں غلط جگہ پر آ گئی ہوں۔ یہ صرف چمک کی دنیا ہے جہاں ہر چیز مصنوعی ہے۔ شوبز کی وجہ سے میں کبھی اپنے خاندان کو مناسب وقت نہیں دے پائی۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار 800روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار 800روپے کمی

بھارت کی مسلمان ٹی وی اداکارہ نوشین علی سردار نے اپنے ساتھ ہونے والے افسوسناک سلوک کی کہانی بیان کر دی 

بھارت کی مسلمان ٹی وی اداکارہ نوشین علی سردار نے اپنے ساتھ ہونے والے افسوسناک سلوک کی کہانی بیان کر دی