in

بھارت کی مسلمان ٹی وی اداکارہ نوشین علی سردار نے اپنے ساتھ ہونے والے افسوسناک سلوک کی کہانی بیان کر دی 

بھارت کی مسلمان ٹی وی اداکارہ نوشین علی سردار نے اپنے ساتھ ہونے والے افسوسناک سلوک کی کہانی بیان کر دی 

بھارت کی مسلمان ٹی وی اداکارہ نوشین علی سردار نے اپنے ساتھ ہونے والے …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مسلمان ٹی وی اداکارہ نوشین علی سردار نے ایک حالیہ انٹرویو میں ’سیکولر بھارت‘ کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا۔ ’کثوم‘ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوشین علی سردار نے کہا ہے کہ ”بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ انتہائی امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ ایک رشتہ کرانے والی خاتون نے یہ کہہ کر میرا رشتہ کرانے سے انکار کر دیا تھا کہ میں مسلمان ہوں۔“

نوشین علی سردار نے کہا کہ ”لاک ڈاﺅن کے دوران میرے گھر والوں نے مجھ پر دباﺅ ڈالا کہ میں کسی رشتہ کرانے والی ویب سائٹ پر اپنے کوائف بھیجوں۔ میرے یہ کام نہ کرنے پر میرے گھر والوں نے انڈین میچ میکنگ شو کی مشہور شادی کرانے والی صائمہ تپار یا المعروف صائمہ آنٹی کے پاس جانے کا سوچا لیکن جب صائمہ نے یہ کہہ کر میرے لیے رشتہ تلاش کرنے سے انکار کر دیا کہ میں مسلمان ہوں تو ہم سب صدمے کی کیفیت میں چلے گئے۔“

نوشین کا کہنا تھا کہ ”یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ مجھے مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر میرے مسلمان ہونے کی وجہ سے ایسا سلوک ہو چکا ہے۔ کئی بار ہمیں ہاﺅسنگ سوسائٹیوں نے گھر دینے سے انکار کر دیاکیونکہ وہاں لوگ مسلمانوں کو گھر یا فلیٹ دینے کے حق میں نہیں تھے۔سمجھ نہیں آتی کہ 2021ءمیں بھی بھارت میں یہ ذہنیت پائی جاتی ہے۔ میرے خیال میں ہر مذہب کا احترام ضروری ہے۔ اگر کوئی معاشرہ اپنے افکار میں اتنا سخت ہو جائے گا تو وہاں رہنا کٹھن ہو جائے گا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طویل عرصے کے بعد شائستہ لودھی نے ڈراموں میں دوبارہ اینٹری مار دی 

طویل عرصے کے بعد شائستہ لودھی نے ڈراموں میں دوبارہ اینٹری مار دی 

’ میری اہلیہ مجھے دو مرتبہ رنگے ہاتھوں پکڑ چکی ہے ‘پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے پروگرام کے دوران آخر کار اعتراف کر لیا 

’ میری اہلیہ مجھے دو مرتبہ رنگے ہاتھوں پکڑ چکی ہے ‘پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے پروگرام کے دوران آخر کار اعتراف کر لیا