in

چاند توڑ کر لانے والی مثال مذاق بن گئی ویڈیو دیکھیں

چاند توڑ کر لانے والی مثال مذاق بن گئی ویڈیو دیکھیں

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بہت سے صارفین نے حال ہی میں ایک ویڈیو ضرور دیکھی ہوگی جس میں دلہن کی فرمائش پوری کرنے کیلئے ایک لڑکا چاند کا ٹکرا توڑ کر لانے کی کوشش کرتا ہے۔

بھارتی ڈرامے کی ایک سین کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے بہت سے لوگوں کو حیران کیا تو بہت سے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈرامے کے ہیرو کو دلہن سے شادی کے لیے چاند کا ٹکڑا زمین پر لاتے دکھایا گیا ہے جس کیلئے وہ رسی کی مدد سے چاند پر جانے کی کوشش کرتا ہے ۔

دوسری ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی کے ذریعے خلا میں جا کر چاند کا ٹکڑا زمین پر لاتے دکھایا گیا ہے، جیسے چاند نہ ہوا بلکہ کسی درخت سے آم توڑنے ہوں ۔

ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے صارفین جہاں بھارتی ڈرامے کا مزاق اڑایا وہیں کچھ کا کہنا تھا کہ ’انڈین ڈراموں میں کچھ بھی دکھایا جاسکتا ہے۔

تاہم بہت سے افراد یہ نہیں جانتے ہونگے کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی ڈرامے ‘یہ جادو ہے جن کا’ کے سیزن ٹو کی ہے۔

یہ ڈراما اکتوبر 2019 سے نومبر 2020 کے دوران اسٹار پلس پر نشر ہوا تھا تاہم یہ ویڈیو کلپ گزشتہ چند روز میں وائرل ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈسکہ الیکشن، پریزائیڈنگ افسران مشکوک جگہ پرکئی گھنٹے ساتھ رہے، رپورٹ

ڈسکہ الیکشن، پریزائیڈنگ افسران مشکوک جگہ پرکئی گھنٹے ساتھ رہے، رپورٹ

سندھ: شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی، کاروباری سرگرمیاں بھی محدود

سندھ: شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی، کاروباری سرگرمیاں بھی محدود