کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اعلیٰ مقام رکھنے والے اداکار ہمایوں سعید کے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی بڑی فین فالونگ موجود ہے ، بھارت سے ان کی ایک فین محبت میں ایسی گرفتار ہو ئی کہ ہمایوں سعید کو ٹویٹر پر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے اپنے جذبات کو لفظوں کا روپ دیدیا۔
Dear @iamhumayunsaeed ❤️
Will You Marry Me ?
I Knw You r Married ????
But Kya Hi Karun Iss Dil Ka ????
I am From ???????? nd I love you Like Hell ❤️ M 24 years younger than u But seriously luv u
Please Reply Me Will u Marry me In next Janam ?
This Janam not Possible ????
— • Pv Creations • ˢⁱᵈⁿᵃᵃᶻⁱᵃⁿ • (@PrinksVerma) March 30, 2021
ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں صارف نے لکھا کہ ڈیئر ہمایوں سعید کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟ جانتی ہوں تم شادی شدہ ہو لیکن کیا کروں اس دل کا؟خاتون صارف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں تمہیں شدت سے چاہتی ہوں، میں تم سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن تمہیں بہت سنجیدگی کے ساتھ چاہتی ہوں۔صارف نے مزید لکھا کہ پلیز مجھے بتائیں کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس زندگی میں تو یہ ناممکن ہے۔
Mujhe pyar karne ka shukria…:) magar Shadi ke liye inshallah aapko mujjse behtar log milenge inshallah …
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 30, 2021
صارف کی جانب سے شادی کا پیغام شیئر کرتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوا، وہیں ہمایوں سعید بھی پیغام کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ہمایوں سعید نے صارف کی شادی کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لیے ان شاء اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔