in

جب احمدعلی بٹ کی اہلیہ نےانہیں رنگے ہاتھوں پکڑا

جب احمدعلی بٹ کی اہلیہ نےانہیں رنگے ہاتھوں پکڑا

بذلہ سنج اورورسٹائل اداکاراحمد علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2 باراہلیہ فاطمہ کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں۔

میزبان واسع چوہدری کے شو ” گھبرانا منع ہے” میں شریک احمد سے پروگرام کے فارمیٹ کے مطابق ایک وائس نوٹ ریکارڈ کرنے کیلئے کہا گیا جس میں انہوں نے لڑکی سے فلرٹ کرنے کیلئے کچھ ٹپس مانگی گئیں اور یہ وائس نوٹ انہوں نے ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ ، مہوش حیات اور اپنی اہلیہ فاطمہ کو بھیجا۔

اس وائس نوٹ کے جواب میں مہوش ، ہمایوں اور فہد نے دلچسپ جوابات بھیجے لیکن احمد کی اہلیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

واسع کی جانب سے استفسار پر احمد علی بٹ نے بتایا کہ وہ جانتی ہے میں آپ کے شو میں ہوں ، وہ جانتی ہے کہ احمد ایسی چیز نہیں بھیج سکتا۔

واسع نے کہا کہ وہ جانتی ہیں آپ ایسی جسارت نہیں کرسکتے جس پراداکار نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ 2 بات مجھے رنگے ہاتھوں پکڑ چکی ہے۔ جواب میں واسع نے کہا کہ بہتر ہے بتا دیں اس سے پہلے کہ آپ کے ساتھ نعمان اعجاز مومنٹ ہوجائے۔

اداکار نے بتایاکہ ان کے فون میں کچھ پرانے پیغامات تھے جو فاطمہ نے پڑھ لیے تھے۔

احمد علی بٹ نے شوکے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ فاطمہ کو گزشتہ 20 سال سے جانتے ہیں ، دونوں کی شادی کو7 سال ہوچکے ہیں جبکہ اس سے قبل فاطمہ لندن میں قیام پزیر تھیں تو 8، 9 سال ان سے دوستی رہی اور کال بہت مہنگی پڑتی تھی تو دونوں اسکائپ پربات کرتے تھے۔

نعمان اعجازپرتنقید کے بعد عتیقہ اوڈھو بول پڑیں

نعمان اعجازنےعفت عمرکوانٹرویوکے دوران ایک سوال کے جواب اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خوبصورت خواتین کے عشق میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور اتنے اچھے اداکار ہیں کہ اہلیہ کوعلم ہی نہیں ہونے دیتے۔ جس کے بعد عفت عمر خوشگوارموڈ میں ان سے ایسی کامیاب زندگی گزارنے کے گُرمانگتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزیدسستاہونے کے بعد جون 2019 کی سطح پر آ گیا 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزیدسستاہونے کے بعد جون 2019 کی سطح پر آ گیا 

Dollar-online_1

امریکی ڈالر 2سال کی کم ترین سطح پر آگیا