in

اداکاراحمد علی بٹ نے اپنا25کلو وزن کیسے کم کیا ؟ موٹاپے کا شکار لوگوں کے لیے متاثرکن کہانی بیان کردی

اداکاراحمد علی بٹ نے اپنا25کلو وزن کیسے کم کیا ؟ موٹاپے کا شکار لوگوں کے لیے متاثرکن کہانی بیان کردی

اداکاراحمد علی بٹ نے اپنا25کلو وزن کیسے کم کیا ؟ موٹاپے کا شکار لوگوں کے لیے …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ادا کار و میزبان احمد علی بٹ نے اپنا وزن کم کرنے کی کہانی بیان کردی ۔ایک پروگرام میں جب میزبان نے ان سے وزن میں کمی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب میں کورونا وائرس کا شکار ہوا تو مجھے وزن میں کمی لانے کا موقع ملا ،میں نے سوچا کہ آئسو لیشن کے دوران ایک سے دو کلو وزن کم کروں گا جس کے لیے سب سے پہلے انٹر میٹنٹ فاسٹنگ شروع کی ۔ادا کار نے بتا یا کہ اہلیہ نے مشورہ دیا کہ روزے رکھنا شروع کردیں ، میں نے روزوں کے بعد بھی فاسٹنگ کو باقاعدگی سے جاری رکھا اور یہی چیز وزن میں کمی کے لیے خاصی مددگار ثابت ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزن کم کرنے میں 6 سے 7 ماہ لگے اور جب میں مداحوں کے سامنے آیا تب میں 15 کلو وزن کم کرچکاتھااب تک میں 25 کلو وزن کم کرچکا ہوں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کینسینو ویکسین آج پاکستان پہنچے گی، اسد عمر

کینسینو ویکسین آج پاکستان پہنچے گی، اسد عمر

کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح

کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح