in

دیا مرزا نے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں ساحل سمندر پر ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

دیا مرزا نے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں ساحل سمندر پر ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

دیا مرزا نے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں ساحل سمندر پر ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کی اپنے شوہر ’ ویبھو ریکھیز‘ کے ہمراہ ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر نے سوشل میڈیا پر ’ آگ ‘ لگا دی ہے ۔

اداکار دیا مرزا اور ویبھو فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جس کے بعد وہ ہنی مون کیلئے اب ’مالدیپ ‘ پہنچے ہیں جہاں دیا مرزا کی یہ فوٹو ان کے شوہر نے ساحل سمندر پر اپنے ہاتھوں سے بنائی ۔

دیا مرزا مالدیپ کے خوبصورت ساحل پر بنائی گئی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے جاری کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی داد دیتا ہوا دکھائی دیتاہے ، اداکارہ نے اپنی یہ خوبصورت تصویر ساحل سمندر پر اناریل کے درخت کے نیچے کھڑے ہو کر بنوائی ۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ دیا مرزا سفید رنگ کی میکسی میں نہایت خوبصوت دکھائی دے رہی ہیں اور سورج کی روشنی کو اپنے چہرے پر پڑنے سے روکنے کیلئے ہیٹ بھی پہن رکھی ہے جبکہ عینک ان کے چہرے کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے ۔

ہنی مون پر ویبھو کی بیٹی سمائرہ بھی ان کے ہمراہ تھیں جو کہ اپنے والدین کے ہمراہ چھٹیوں سے بھر پور لطف اٹھا رہی ہیں ۔

ویبھو ، دیا مرزا اور سمائرہ نے مالدیپ کے ساحل سمندر پر پکنک سے بھی لطف اٹھایا اور اناریل پانی پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر ڈال کر داد وصول کی ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہانیہ عامر کی نئی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی

ہانیہ عامر کی نئی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی

کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جھگڑے کے دوران ’ اجے دیوگن ‘ کی پٹائی کی جارہی ہے ؟ اداکار خود میدان میں آ گئے واضح کر دیا 

کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جھگڑے کے دوران ’ اجے دیوگن ‘ کی پٹائی کی جارہی ہے ؟ اداکار خود میدان میں آ گئے واضح کر دیا