in

کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جھگڑے کے دوران ’ اجے دیوگن ‘ کی پٹائی کی جارہی ہے ؟ اداکار خود میدان میں آ گئے واضح کر دیا 

کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جھگڑے کے دوران ’ اجے دیوگن ‘ کی پٹائی کی جارہی ہے ؟ اداکار خود میدان میں آ گئے واضح کر دیا 

کیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جھگڑے کے دوران ’ اجے دیوگن ‘ کی …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے دارلحکومت دہلی میں دو گرہوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین کا کہناتھا کہ اس جھگڑے میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن بھی موجود تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی جھگڑے میں مبینہ شمولیت کی افواہ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر اب اجے دیوگن کا وضاحتی بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔بھارتی نیوز چینل کے ٹوئٹر اکاونٹ پر چلنے والی ایک جھگڑے کی ویڈیو سے متعلق صارفین کی قیاس آرائیاں ہیں کہ اس میں جس شخص کو مارا پیٹا جارہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اجے دیوگن ہیں۔

تاہم اب اس حوالے سے اداکار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ”ایسا لگتا ہے کہ میرے کچھ ہم شکل مشکل میں پڑگئے ہیں، مجھے اس حوالے سے فکر مند کالز موصول ہوئی ہیں،اجے دیوگن نے مزید لکھا میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اس سے قبل اجے دیوگن کی ٹیم کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آچکا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اداکار نے گزشتہ 14 ماہ سے دہلی کا سفر نہیں کیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دیا مرزا نے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں ساحل سمندر پر ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

دیا مرزا نے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں ساحل سمندر پر ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

محکمہ موسمیات کی رمضان کے چاند کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی رمضان کے چاند کی پیشگوئی