in

’اس نے فلم کے سیٹ پر جیا خان سے کپڑے اتارنے کا مطالبہ کیا‘ مرحوم اداکارہ کی بہن نے معروف ڈائریکٹر کا انتہائی شرمناک واقعہ سنا دیا

’اس نے فلم کے سیٹ پر جیا خان سے کپڑے اتارنے کا مطالبہ کیا‘ مرحوم اداکارہ کی بہن نے معروف ڈائریکٹر کا انتہائی شرمناک واقعہ سنا دیا

 

’اس نے فلم کے سیٹ پر جیا خان سے کپڑے اتارنے کا مطالبہ کیا‘ مرحوم اداکارہ کی …

سورس:   Twitter

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) خودکشی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیاخان کی بہن کرشمہ نے معروف ڈائریکٹر ساجد خان پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کرشمہ نے بتایا ہے کہ ایک بار ساجد خان نے جیا خان کو فلم کے سیٹ پر ہی کپڑے اتارنے کا کہہ دیا تھا۔ وہ فلم کی ریہرسل کر رہے تھے اور جیا خان سکرپٹ پڑھ رہی تھی کہ ساجد خان نے اچانک اسے کہہ دیا کہ اپنی شرٹ اور بریزیئر اتارو۔

کرشمہ نے بتایا کہ ”ساجد خان کی یہ بات سن کر جیا کو سمجھ ہی نہ آئی کہ وہ کیا کرے۔ ابھی فلم کی شوٹنگ بھی شروع نہیں ہوئی تھی اور یہ سب کچھ ہونا شروع ہو گیا تھا۔ وہ اس روز گھر آکر بہت روئی تھی۔ اس نے بتایا کہ اس نے ساجد خان کے ساتھ ایک معاہدہ کر رکھا ہے۔ اگر وہ فلم چھوڑتی ہے تو اس کے خلاف مقدمہ قائم ہو جائے گا اور ساجد خان اس کا نام خراب کر دے گا اور اگر وہ فلم میں کام کرتی ہے تو اسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جائے گا۔ بعد میں اس نے فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔“

مزید :

تفریح

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: مریم نواز کے سوال اور کارکنوں کے جواب

ویڈیو: مریم نواز کے سوال اور کارکنوں کے جواب

آرزو راجا کیس: نکاح کے گواہوں کو اشتہاری قرار دیدیا

آرزو راجا کیس: نکاح کے گواہوں کو اشتہاری قرار دیدیا