in

میری ملکہ:ویڈنگ اینورسری پرعاطف اسلم اہلیہ کےشکرگزار

میری ملکہ:ویڈنگ اینورسری پرعاطف اسلم اہلیہ کےشکرگزار

گلوکارعاطف اسلم نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پراہلیہ سارہ بھروانہ کو ” میری ملکہ ” کہتے ہوئے کچھ منفرد اندازمیں مبارکباد دی ہے۔

ذاتی زندگی کو شازونادرہی مداحوں کے سامنے لانے والے عاطف نے اس بارانسٹاگرام پراپنی اور سارہ کی ایک خوبصورت تصویرشیئرکرتے ہوئے کھل کراظہارمحبت کیا ہے۔

عاطف اسلم نے کیپشن میں قہقہے والے ایموجی کے ساتھ لکھا ” میری ملکہ، مجھے اب تک اس بات کی خوشی ہے کہ تم مجھ سے ملیں، نہیں تو پتہ نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی”۔

سارہ کو سراہتے ہوئے عاطف نے انہیں مضبوط ترین شخصیت قراردیا اور ساتھ ہی اپنے بچوں کی والدہ ہونے کیلئے شکرگزاری ظاہر کی۔

پوسٹ کے اختتام پر عاطف نے ” لویو” کے پیغام کے ساتھ سارہ کو ویڈنگ اینورسری کی مبارکباد دی۔

گلوکارکی اس پوسٹ کو ان کے فالوورز نے بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے، صرف ایک روز کے دوران اب تک تقریب 10 لاکھ افراد سے لائک کرچکے ہیں۔

عاطف اسلم کی شادی 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ ہوئی، اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔ پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ اٴْن کے دوسرے بیٹے نے دسمبر2019 میں جنم لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، ریلیوں اور اجتماعات پر پابندی

کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، ریلیوں اور اجتماعات پر پابندی

بنوں:جانی خیل اورحکومت کے مابین معاہدے پردستخط،احتجاج ختم

بنوں:جانی خیل اورحکومت کے مابین معاہدے پردستخط،احتجاج ختم